- اور اُس سے سارے دِل اور ساری عقل اور ساری طاقت سے مُحبّت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھنا سب سوختنی قُربانِیوں اور ذبِیحوں سے بڑھ کر ہے۔
- خُداوند کے قوانِین راست ہیں۔ وہ دِل کو فرحت پُہنچاتے ہیں۔
خُداوند کا حُکم بے عَیب ہے۔ وہ آنکھوں کو رَوشن کرتا ہے۔ - فقط اِتنا ہو کہ تُم خُداوند سے ڈرو اور اپنے سارے دِل اور سچّائی سے اُس کی عِبادت کرو کیونکہ سوچو کہ اُس نے تُمہارے لِئے کَیسے بڑے کام کِئے ہیں۔
- جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔
- تب اُس نے کہا پس اب تُم اجنبی معبُودوں کو جو تُمہارے درمِیان ہیں دُور کر دو اور اپنے دِلوں کو خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی طرف مائِل کرو۔
- چُونکہ بُرے کام پر سزا کا حُکم فَوراً نہیں دِیا جاتا اِس لِئے بنی آدمؔ کا دِل اُن میں بدی پر بہ شِدّت مائِل ہے۔
- اَے میرے خُدا! میری خُوشی تیری مرضی پُوری کرنے میں ہے
بلکہ تیری شرِیعت میرے دِل میں ہے۔
متعلقہ موضوعات
قانون
اور یہ باتیں جِن...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
خوشی
ہر وقت خُوش رہو۔...
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
روح
لیکن وہاں بھی اگر...
دن کی بائبل کی آیت
خُداوند نیک اور راست ہے۔اِس لِئے وہ گُنہگاروں کو راہِ حق کی تعلِیم دے گا۔
وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔
ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔
