- (الف) مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔
جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔ - مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں
اور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔ - جب مَیں تیری صداقت کے احکام سِیکھ لُوں گا
تو سچّے دِل سے تیرا شُکر ادا کرُوں گا۔ - (بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے؟
تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔ - مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوں
مُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔ - مَیں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لِیا ہے
تاکہ مَیں تیرے خِلاف گُناہ نہ کرُوں۔ - مُجھے تیری شہادتوں کی راہ سے اَیسی شادمانی ہُوئی
جَیسی ہر طرح کی دَولت سے ہوتی ہے۔ - مَیں نے وفاداری کی راہ اِختیار کی ہے۔
مَیں نے تیرے احکام اپنے سامنے رکھّے ہیں۔ - میرے دِل کو اپنی شہادتوں کی طرف رجُوع دِلا
نہ کہ لالچ کی طرف۔ - اور مَیں آزادی سے چلُوں گا
کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں۔ - مَیں نے تیرے فرمان ماننے میں
جلدی کی اور دیر نہ لگائی۔ - مَیں تیرے قوانِین کو کبھی نہ بُھولُوں گا
کیونکہ تُو نے اُن ہی کے وسِیلہ سے مُجھے زِندہ کِیا ہے۔ - (نون) تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغ
اور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔ - مَیں نے تیری شہادتوں کو اپنی ابدی مِیراث بنایا ہے
کیونکہ اُن سے میرے دِل کو شادمانی ہوتی ہے۔ - تُو میرے چِھپنے کی جگہ اور میری سِپر ہے۔
مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔ - تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔
وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔ - اپنے کلام میں میری رہنمائی کر۔
کوئی بدکاری مُجھ پر تسلُّط نہ پائے۔ - تیرے کلام کا خُلاصہ سچّائی ہے۔
تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔ - تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔
اُن کے لِئے ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں۔
متعلقہ موضوعات
قانون
اور یہ باتیں جِن...
دل
اپنے دِل کی خُوب...
خدا کا کلام
کیونکہ خُدا کا کلام...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
تلاش کرنا
اور تُم مُجھے ڈُھونڈو...