- اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔
تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔
تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔ - دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی بات نہیں
جِسے تُو اَے خُداوند! پُورے طَور پر نہ جانتا ہو۔ - مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤُں
یا تیری حضُوری سے کِدھر بھاگُوں؟
اگر آسمان پر چڑھ جاؤُں تو تُو وہاں ہے۔
اگر مَیں پاتال میں بِستر بِچھاؤُں تو دیکھ! تُو وہاں بھی ہے۔ - کیونکہ میرے دِل کو تُو ہی نے بنایا۔
میری ماں کے پیٹ میں تُو ہی نے مُجھے صُورت بخشی۔
مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ مَیں عجِیب و غرِیب طَور سے بنا ہُوں
تیرے کام حَیرت انگیز ہیں۔
میرا دِل اِسے خُوب جانتا ہے۔ - اَے خُدا! تُو مُجھے جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔
مُجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے
اور دیکھ کہ مُجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیں
اور مُجھ کو ابدی راہ میں لے چل۔
متعلقہ موضوعات
خیالات
اَے خُدا! تُو مُجھے...
سمجھنا
کہ مُجھے پُکار اور...
تلاش کرنا
اور تُم مُجھے ڈُھونڈو...
بولنا
مَوت اور زِندگی زُبان...
قادرِ مطلق
اَے خُداوند عظمت اور...
جوش
اور خُداوند رُوح ہے...