DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

دعا (2\3)

  • تُم خواہِش کرتے ہو اور تُمہیں مِلتا نہیں۔ خُون اور حسد کرتے ہو اور کُچھ حاصِل نہیں کر سکتے۔ تُم جھگڑتے اور لڑتے ہو۔ تُمہیں اِس لِئے نہیں مِلتا کہ مانگتے نہیں۔
  • اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہِئے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہیں ہو سکتا۔
  • اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔
    مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا۔
  • تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گا
    اور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا
    بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔
  • اَے خُداوند! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔
    اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے۔
  • جاگو اور دُعا کرو تاکہ آزمایش میں نہ پڑو۔ رُوح تو مُستعِد ہے مگر جِسم کمزور ہے۔
  • اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔
  • کیونکہ خُداوند کی نظر راست بازوں کی طرف ہے
    اور اُس کے کان اُن کی دُعا پر لگے ہیں۔
    مگر بدکار خُداوند کی نِگاہ میں ہیں۔
  • مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔
    خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔
  • کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُمہاری دُعا اور یِسُوع مسِیح کے رُوح کے اِنعام سے اِس کا انجام میری نجات ہو گا۔
  • پس تُم اِس طرح دُعا کِیا کرو کہ
    اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے
    تیرا نام پاک مانا جائے۔
    تیری بادشاہی آئے۔
    تیری مرضی جَیسی آسمان پر پُوری ہوتی ہے
    زمِین پر بھی ہو۔
  • سو ہم نے روزہ رکھ کر اِس بات کے لِئے اپنے خُدا سے مِنّت کی اور اُس نے ہماری سُنی۔
  • میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔
    اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!
  • اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی
    اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔
  • اگر تُم میں کوئی بِیمار ہو تو کلِیسیا کے بزُرگوں کو بُلائے اور وہ خُداوند کے نام سے اُس کو تیل مَل کر اُس کے لِئے دُعا کریں۔ جو دُعا اِیمان کے ساتھ ہو گی اُس کے باعِث بِیمار بچ جائے گا اور خُداوند اُسے اُٹھا کھڑا کرے گا اور اگر اُس نے گُناہ کِئے ہوں تو اُن کی بھی مُعافی ہو جائے گی۔
  • اور جب کبھی تُم کھڑے ہُوئے دُعا کرتے ہو اگر تُمہیں کِسی سے کُچھ شِکایت ہو تو اُسے مُعاف کرو تاکہ تُمہارا باپ بھی جو آسمان پر ہے تُمہارے گُناہ مُعاف کرے۔
  • اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔
  • پس قَید خانہ میں تو پطرؔس کی نِگہبانی ہو رہی تھی مگر کلِیسیا اُس کے لِئے بدل و جان خُدا سے دُعا کر رہی تھی۔
  • اور خُداوند نے ایُّوب کی اسِیری کو جب اُس نے اپنے دوستوں کے لِئے دُعا کی بدل دِیا اور خُداوند نے ایُّوب کو جِتنا اُس کے پاس پہلے تھا اُس کا دو چند دِیا۔
  • جب وہ دُعا کر چُکے تو جِس مکان میں جمع تھے وہ ہِل گیا اور وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور خُدا کا کلام دِلیری سے سُناتے رہے۔
  • پس جب تُم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچّھی چِیزیں دینا جانتے ہو تو آسمانی باپ اپنے مانگنے والوں کو رُوحُ القُدس کیوں نہ دے گا؟
  • لَوٹ اور میری قَوم کے پیشوا حِزقیاہ سے کہہ کہ خُداوند تیرے باپ داؤُد کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تیری دُعا سُنی اور مَیں نے تیرے آنسُو دیکھے۔ دیکھ مَیں تُجھے شِفا دُوں گا اور تِیسرے دِن تُو خُداوند کے گھر میں جائے گا۔
  • مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں اور تیری سِتایش کرتا ہُوں
    اَے میرے باپ دادا کے خُدا
    جِس نے مُجھے حِکمت اور قُدرت بخشی
    اور جو کُچھ ہم نے تُجھ سے مانگا تُو نے مُجھ پر ظاہر کِیا
    کیونکہ تُو نے بادشاہ کا مُعاملہ ہم پر ظاہِر کِیا ہے۔
  • لیکن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو۔
  • اُٹھ اَے خُداوند! اَے خُدا اپنا ہاتھ بُلند کر!
    غرِیبوں کو نہ بُھول۔

تب اُنہوں نے روزہ رکھ کر اور دُعا کر کے اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں رُخصت کِیا۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

اَے خُداوند! میری ساری تمنّا تیرے سامنے ہے
اور میرا کراہنا تُجھ سے چِھپا نہیں۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خُدا کا اِطمِینان جو سمجھ سے بِالکُل باہر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں