- اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ
اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو مُبارک کہے۔ - خُداوند رحِیم اور کرِیم ہے۔
قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی۔ - جَیسے پُورب پچھم سے دُور ہے
وَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں۔ - جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے
وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں
ترس کھاتا ہے۔ - لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پر
ازل سے ابد تک
اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔
یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
تقدس
پس اَے عزِیزو! چُونکہ...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
روح
لیکن وہاں بھی اگر...
تعریف
اَے خُداوند! تُو میرا...
فضل
پس آؤ ہم فضل...