DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

راستبازی (4/5)

  • گو ہم پَیدایش سے یہُودی ہیں اور گُنہگار غَیر قَوموں میں سے نہیں۔ تَو بھی یہ جان کر کہ آدمی شرِیعت کے اَعمال سے نہیں بلکہ صِرف یِسُوعؔ مسِیح پر اِیمان لانے سے راست باز ٹھہرتا ہے خُود بھی مسِیح یِسُوعؔ پر اِیمان لائے تاکہ ہم مسِیح پر اِیمان لانے سے راست باز ٹھہریں نہ کہ شرِیعت کے اَعمال سے۔ کیونکہ شرِیعت کے اَعمال سے کوئی بشر راست باز نہ ٹھہرے گا۔
  • رات کو میری جان تیری مُشتاق ہے۔
    ہاں میری رُوح تیری جُستجُو میں کوشان رہے گی
    کیونکہ جب تیری عدالت زمِین پر جاری ہے تو
    دُنیا کے باشِندے صداقت سِیکھتے ہیں۔
  • کیونکہ شرِیعت کے اَعمال سے کوئی بشر اُس کے حضُور راست باز نہیں ٹھہرے گا۔ اِس لِئے کہ شرِیعت کے وسِیلہ سے تو گُناہ کی پہچان ہی ہوتی ہے۔
  • اور اپنے اِعضا ناراستی کے ہتھیار ہونے کے لِئے گُناہ کے حوالہ نہ کِیا کرو بلکہ اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حَوالہ کرو اور اپنے اِعضا راست بازی کے ہتھیار ہونے کے لِئے خُدا کے حَوالہ کرو۔
  • راست آدمی کی یادگار مُبارک ہے لیکن شرِیروں کا نام سڑ جائے گا۔
  • مَیں خُدا کے فضل کو بیکار نہیں کرتا کیونکہ راست بازی اگر شرِیعت کے وسِیلہ سے مِلتی تو مسِیح کا مَرنا عَبث ہوتا۔
  • پس جو بونے والے کے لِئے بِیج اور کھانے کے لِئے روٹی بہم پُہنچاتا ہے وُہی تُمہارے لِئے بیج بہم پُہنچائے گا اور اُس میں ترقّی دے گا اور تُمہاری راست بازی کے پَھلوں کو بڑھائے گا۔
  • قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت مَوت سے رہائی دیتی ہے۔
  • راست باز ہونے کے لِئے ہوش میں آؤ اور گُناہ نہ کرو کیونکہ بعض خُدا سے ناواقِف ہیں۔ مَیں تُمہیں شرم دِلانے کو یہ کہتا ہُوں۔
  • مَیں نے تُجھے حِکمت کی راہ بتائی ہے اور راہِ راست پر تیری راہنُمائی کی ہے۔
  • جو کوئی گُناہ کرتا ہے وہ شرع کی مُخالِفت کرتا ہے اور گُناہ شرع کی مُخالِفت ہی ہے۔
  • صادِق کی زُبان خالِص چاندی ہے۔ شرِیروں کے دِل بے قدر ہیں۔
  • دیکھ مُتکِبّر آدمی کا دِل راست نہیں ہے لیکن صادِق اپنے اِیمان سے زِندہ رہے گا۔
  • لیکن وہ اُس راستہ کو جِس پر مَیں چلتا ہُوں جانتا ہے۔
    جب وہ مُجھے تالے گا تو مَیں سونے کی مانِند نِکل آؤں گا۔
    میرا پاؤں اُس کے قدموں سے لگا رہا ہے۔
    مَیں اُس کے راستہ پر چلتا رہا ہُوں اور برگشتہ نہیں ہُؤا۔
  • تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔
  • شرِیر قرض لیتا ہے اور ادا نہیں کرتا
    لیکن صادِق رحم کرتا ہے اور دیتا ہے۔
  • تیری آنکھیں سامنے ہی نظر کریں اور تیری پلکیں سِیدھی رہیں۔
  • مَیں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لِیا۔ مَیں نے اِیمان کو محفُوظ رکھّا۔ آیندہ کے لِئے میرے واسطے راست بازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دِن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظہُور کے آرزُو مند ہوں۔
  • اب مَیں نبُوکدؔنضر آسمان کے بادشاہ کی سِتایش اور تکرِیم و تعظِیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے سب کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادِل ہے اور جو مغرُوری میں چلتے ہیں اُن کو ذلِیل کر سکتا ہے۔
  • تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نِگہبانی کرے اور اپنے مُقدّسوں کی راہ کو محفُوظ رکھّے۔
  • کیونکہ خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے مَرنے والے کی مَوت سے شادمانی نہیں۔ اِس لِئے باز آؤ اور زِندہ رہو۔
  • ہاں تیری عدالت کی راہ میں اَے خُداوند ہم تیرے مُنتظِر رہے۔
    ہماری جان کا اِشتِیاق تیرے نام اور تیری یاد کی طرف ہے۔
  • شرِیعت کا دینے والا اور حاکِم تو ایک ہی ہے جو بچانے اور ہلاک کرنے پر قادِر ہے۔ تُو کَون ہے جو اپنے پڑوسی پر اِلزام لگاتا ہے؟
  • شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے
    اور بدکردار اپنے خیالوں کو
    اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے
    اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی
    طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔
  • خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔
    خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
    خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔

صادِقوں کی اُمّید خُوشی لائے گی لیکن شرِیروں کی توقُّع خاک میں مِل جائے گی۔
مزید پڑھ...

دن کی بائبل کی آیت

مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔
میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اور تُم خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور مَیں تیرے بِیچ سے بیماری کو دُور کر دُوں گا۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں