- قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت مَوت سے رہائی دیتی ہے۔
- اب مَیں نبُوکدؔنضر آسمان کے بادشاہ کی سِتایش اور تکرِیم و تعظِیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے سب کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادِل ہے اور جو مغرُوری میں چلتے ہیں اُن کو ذلِیل کر سکتا ہے۔
- ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔
وہ قُدّرت اور عدل میں شان دار ہے
اور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔ - تُم جو شرِیعت کے وسِیلہ سے راست باز ٹھہرنا چاہتے ہو مسِیح سے الگ ہو گئے اور فضل سے محرُوم۔
- شرِیعت کا دینے والا اور حاکِم تو ایک ہی ہے جو بچانے اور ہلاک کرنے پر قادِر ہے۔ تُو کَون ہے جو اپنے پڑوسی پر اِلزام لگاتا ہے؟
- سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہیں۔ سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں ترقّی کا باعِث نہیں۔
- شرِیر قرض لیتا ہے اور ادا نہیں کرتا
لیکن صادِق رحم کرتا ہے اور دیتا ہے۔ - تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔
- نہ دہنے مُڑ نہ بائیں اور پاؤں کو بدی سے ہٹا لے۔
- خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔
خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔ - شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے
اور بدکردار اپنے خیالوں کو
اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے
اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی
طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔ - اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔
اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار
کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔
وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔
وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔ - پس خُداوند کا خَوف تُم میں رہے۔ سو خبرداری سے کام کرنا کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا میں بے اِنصافی نہیں ہے اور نہ کِسی کی رُوداری نہ رِشوت خوری ہے۔
- اور وہ آ کر دُنیا کو گُناہ اور راست بازی اور عدالت کے بارے میں قصُوروار ٹھہرائے گا۔
- اَے مُلک کے سب حلِیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالِب ہو! راست بازی کو ڈُھونڈو۔ فروتنی کی تلاش کرو۔ شاید خُداوند کے غضب کے دِن تُم کو پناہ مِلے۔
- جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔
- پس سچّائی سے اپنی کمر کس کر اور راست بازی کا بکتر لگا کر۔ اور پاؤں میں صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر۔ اور اُن سب کے ساتھ اِیمان کی سِپر لگا کر قائِم رہو۔ جِس سے تُم اُس شرِیر کے سب جلتے ہُوئے تِیروں کو بُجھا سکو۔
متعلقہ موضوعات
قانون
اور یہ باتیں جِن...
گناہ
کیا تُم نہیں جانتے...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
زندگی
خُداوند ہر بلا سے...
اعتبار
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
فیصلہ
پس اَے اِلزام لگانے...
دن کی بائبل کی آیت
کیونکہ اِنسانوں میں سے کَون کِسی اِنسان کی باتیں جانتا ہے سِوا اِنسان کی اپنی رُوح کے جو اُس میں ہے؟ اِسی طرح خُدا کے رُوح کے سِوا کوئی خُدا کی باتیں نہیں جانتا۔بے ترتیب بائبل آیت
خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔
خُداوند تیری آمد و رفت میں
اب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔اگلی آیت!