DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

زبُور 18

  • اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔
    خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔
    میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔
    میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔
  • اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کو پُکارا
    اور اپنے خُدا سے فریاد کی۔
    اُس نے اپنی ہَیکل میں سے میری آواز سُنی
    اور میری فریاد جو اُس کے حضُور تھی اُس کے کان میں پُہنچی۔
  • رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گا
    اور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔
  • اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔
    خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔
  • لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔
    خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔
    وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا
    رکھتے ہیں۔
  • کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے
    اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟
  • تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی
    اور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالا
    اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔
    تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔
    اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔

دن کی بائبل کی آیت

خُداوند ہمارا خُدا ہمارے ساتھ رہے جَیسے وہ ہمارے باپ دادا کے ساتھ رہا اور نہ ہم کو ترک کرے نہ چھوڑے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اَے بھائِیو! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا اِیمان بُہت بڑھتا جاتا ہے اور تُم سب کی مُحبّت آپس میں زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں