- خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے
کِس کی دہشت؟
خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس
کی ہَیبت؟ - خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو
میرا دِل نہیں ڈرے گا۔
خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہو
تَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔ - مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔
مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گا
کہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوں
تاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کی
ہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔ - اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں
خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔ - خُداوند کی آس رکھ۔
مضبُوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔
ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔
متعلقہ موضوعات
بھروسہ
سارے دِل سے خُداوند...
حفاظت
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
خوف
تُو مت ڈر کیونکہ...
روشنی
اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ...
دل
اپنے دِل کی خُوب...
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
دن کی بائبل کی آیت
خُداوند کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کِئےجِن کو تمام دُنیا جانتی ہے۔
بے ترتیب بائبل آیت
یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہاُس کی رحمت لازوال ہے۔
وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔اگلی آیت!
