DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

عامُوس

  • بدی کے نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُّ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔
  • کیونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔
  • لیکن عدالت کو پانی کی مانِند اور صداقت کو بڑی نہر کی مانِند جاری رکھ۔
  • یقِیناً خُداوند خُدا کُچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خِدمت گُذار نبِیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔
  • وُہی آسمان پر اپنے بالاخانے تعمِیر کرتا ہے۔
    اُسی نے زمِین پر اپنے گُنبد کی بُنیاد رکھّی ہے۔
    وہ سمُندر کے پانی کو بُلا کر
    رُویِ زمِین پر پَھیلا دیتا ہے۔
    اُسی کا نام خُداوند ہے۔
  • کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا
    اور ہوا کو پَیدا کِیا۔
    وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے
    اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے
    اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔
    اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

پس خُدا جو اُمّید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمّید زِیادہ ہوتی جائے۔

بے ترتیب بائبل آیت

اور ایک دُوسرے پر مِہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قصُور مُعاف کِئے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرو۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں