پیر، 31 اکتوبر، 2022
عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہواور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔
اتوار، 30 اکتوبر، 2022
جو کوئی اِقرار کرتا ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے خُدا اُس میں رہتا ہے اور وہ خُدا میں۔ہفتہ، 29 اکتوبر، 2022
اگر کوئی اَپنوں اور خاص کر اپنے گھرانے کی خبرگِیری نہ کرے تو اِیمان کا مُنکر اور بے اِیمان سے بدتر ہے۔جمعہ، 28 اکتوبر، 2022
اور رب ہمارے خُدا کا کرم ہم پر سایہ کرے۔ہمارے ہاتھوں کے کام کو ہمارے لِئے قِیام بخش۔
ہاں ہمارے ہاتھوں کے کام کو قِیام بخش دے۔
جمعرات، 27 اکتوبر، 2022
سب کا حق ادا کرو۔ جِس کو خِراج چاہئے خِراج دو۔ جِس کو محصُول چاہئے محصُول۔ جِس سے ڈرنا چاہئے اُس سے ڈرو۔ جِس کی عِزّت کرنا چاہئے اُس کی عِزّت کرو۔بدھ، 26 اکتوبر، 2022
لیکن جو دَولت مَند ہونا چاہتے ہیں وہ اَیسی آزمایش اور پَھندے اور بُہت سی بے ہُودہ اور نُقصان پُہنچانے والی خواہِشوں میں پھنستے ہیں جو آدمِیوں کو تباہی اور ہلاکت کے دریا میں غَرق کر دیتی ہیں۔منگل، 25 اکتوبر، 2022
خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہےاور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔
پیر، 24 اکتوبر، 2022
کیونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہو گا۔اتوار، 23 اکتوبر، 2022
بلکہ جب تُو دُعا کرے تو اپنی کوٹھری میں جا اور دروازہ بند کر کے اپنے باپ سے جو پوشِیدگی میں ہے دُعا کر۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔ہفتہ، 22 اکتوبر، 2022
اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔
میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔
میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔
جمعہ، 21 اکتوبر، 2022
اور اپنی اُمّید کے اِقرار کو مضبُوطی سے تھامے رہیں کیونکہ جِس نے وعدہ کِیا ہے وہ سچّا ہے۔جمعرات، 20 اکتوبر، 2022
تُمہارا دِل نہ گھبرائے۔ تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو۔بدھ، 19 اکتوبر، 2022
کیونکہ خُداوند کی نظر راست بازوں کی طرف ہےاور اُس کے کان اُن کی دُعا پر لگے ہیں۔
مگر بدکار خُداوند کی نِگاہ میں ہیں۔
منگل، 18 اکتوبر، 2022
تُم جانفشانی سے خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو جو اُس نے تُجھ کو فرمائے ہیں ماننا۔پیر، 17 اکتوبر، 2022
کیونکہ جو کوئی اپنی جان بچانا چاہے وہ اُسے کھوئے گا اور جو کوئی میری اور اِنجِیل کی خاطِر اپنی جان کھوئے گا وہ اُسے بچائے گا۔اتوار، 16 اکتوبر، 2022
دیکھو! خُداوند کی نِگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔
جمعہ، 14 اکتوبر، 2022
اور تُمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جائیں تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ اُس کے بُلانے سے کَیسی کُچھ اُمّید ہے اور اُس کی مِیراث کے جلال کی دَولت مُقدّسوں میں کَیسی کُچھ ہے۔جمعرات، 13 اکتوبر، 2022
جلد بازی سے کِسی چِیز کو مُقدّس ٹھہرانا اور مَنّت ماننے کے بعد دریافت کرنا آدمی کے لِئے پھندا ہے۔بدھ، 12 اکتوبر، 2022
چُنانچہ یہ لِکھا ہے کہخُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم
ہر ایک گُھٹنا میرے آگے جُھکے گا
اور ہر ایک زُبان خُدا کا اِقرار کرے گی۔
منگل، 11 اکتوبر، 2022
اِس لِئے ہم ہِمّت نہیں ہارتے بلکہ گو ہماری ظاہِری اِنسانِیّت زائِل ہوتی جاتی ہے پِھر بھی ہماری باطِنی اِنسانِیّت روز بروز نئی ہوتی جاتی ہے۔پیر، 10 اکتوبر، 2022
میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!
اتوار، 9 اکتوبر، 2022
اور خُداوند رُوح ہے اور جہاں کہِیں خُداوند کا رُوح ہے وہاں آزادی ہے۔ہفتہ، 8 اکتوبر، 2022
فقط اِتنا ہو کہ تُم خُداوند سے ڈرو اور اپنے سارے دِل اور سچّائی سے اُس کی عِبادت کرو کیونکہ سوچو کہ اُس نے تُمہارے لِئے کَیسے بڑے کام کِئے ہیں۔جمعہ، 7 اکتوبر، 2022
صداقت قَوم کو سرفرازی بخشتی ہے پر گُناہ سے اُمّتوں کی رُسوائی ہے۔جمعرات، 6 اکتوبر، 2022
پس جب ہم اِیمان سے راست باز ٹھہرے تو خُدا کے ساتھ اپنے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے صُلح رکھّیں۔بدھ، 5 اکتوبر، 2022
یِسُوعؔ نے اُنہیں جواب دِیا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی گُناہ کرتا ہے گُناہ کا غُلام ہے۔منگل، 4 اکتوبر، 2022
اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیںاور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔
پیر، 3 اکتوبر، 2022
تاکہ جِس طرح گُناہ نے مَوت کے سبب سے بادشاہی کی اُسی طرح فضل بھی ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے راست بازی کے ذرِیعہ سے بادشاہی کرے۔اتوار، 2 اکتوبر، 2022
کیونکہ اُس کی اِلہٰی قُدرت نے وہ سب چِیزیں جو زِندگی اور دِین داری سے مُتعلِّق ہیں ہمیں اُس کی پہچان کے وسِیلہ سے عِنایت کِیں جِسں نے ہم کو اپنے خاص جلال اور نیکی کے ذرِیعہ سے بُلایا۔ہفتہ، 1 اکتوبر، 2022
اور جِس طرح ہم نے اپنے قرض داروں کو مُعاف کِیا ہےتُو بھی ہمارے قرض ہمیں مُعاف کر۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیںپر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔