بدھ، 30 نومبر، 2022
غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یک دِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا مُحبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہو گا۔منگل، 29 نومبر، 2022
دُعا کرنے میں مشغُول اور شُکرگُذاری کے ساتھ اُس میں بیدار رہو۔اتوار، 27 نومبر، 2022
جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا کو نہیں جانتا کیونکہ خُدا مُحبّت ہے۔ہفتہ، 26 نومبر، 2022
لیکن اگر تُم میں سے کِسی میں حِکمت کی کمی ہو تو خُدا سے مانگے جو بغَیر ملامت کِئے سب کو فیّاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اُس کو دی جائے گی۔جمعہ، 25 نومبر، 2022
تھوڑا جو خُداوند کے خَوف کے ساتھ ہو اُس بڑے گنج سے جو پریشانی کے ساتھ ہو بِہتر ہے۔جمعرات، 24 نومبر، 2022
پِھر مَیں نے آسمان اور زمِین اور زمِین کے نِیچے کی اور سمُندر کی سب مخلُوقات کو یعنی سب چِیزوں کو جو اُن میں ہیں یہ کہتے سُنا کہجو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کی اور بَرّہ کی
حَمد اور عِزّت اور تمجِید اور سَلطنت ابدُالآباد رہے۔
منگل، 22 نومبر، 2022
اور کلام یا کام جو کُچھ کرتے ہو وہ سب خُداوند یِسُوعؔ کے نام سے کرو اور اُسی کے وسِیلہ سے خُدا باپ کا شُکر بجا لاؤ۔پیر، 21 نومبر، 2022
زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔
اتوار، 20 نومبر، 2022
جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلَوتے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔ہفتہ، 19 نومبر، 2022
مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔جمعہ، 18 نومبر، 2022
اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔جمعرات، 17 نومبر، 2022
اور دِلوں کا پرکھنے والا جانتا ہے کہ رُوح کی کیا نِیّت ہے کیونکہ وہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق مُقدّسوں کی شِفاعت کرتا ہے۔بدھ، 16 نومبر، 2022
غرض سب کے سب یک دِل اور ہمدرد رہو۔ برادرانہ مُحبّت رکھّو۔ نرم دِل اور فروتن بنو۔منگل، 15 نومبر، 2022
اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں
میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔
پیر، 14 نومبر، 2022
یہ نہ سمجھو کہ مَیں تَورَیت یا نبِیوں کی کِتابوں کو منسُوخ کرنے آیا ہُوں۔ منسُوخ کرنے نہیں بلکہ پُورا کرنے آیا ہُوں۔اتوار، 13 نومبر، 2022
مطلَب یہ ہے کہ خُدا نے مسِیح میں ہو کر اپنے ساتھ دُنیا کا میل مِلاپ کر لِیا اور اُن کی تقصِیروں کو اُن کے ذِمّہ نہ لگایا اور اُس نے میل مِلاپ کا پَیغام ہمیں سَونپ دِیا ہے۔ہفتہ، 12 نومبر، 2022
تَو بھی اُس نے ہماری مشقّتیں اُٹھا لِیںاور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔
پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہُؤا سمجھا۔
جمعہ، 11 نومبر، 2022
اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے کہ راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔بدھ، 9 نومبر، 2022
مَیں نے تیرے حضُور اپنے گُناہ کو مان لِیا اور اپنی بدکاری کو نہ چِھپایا۔مَیں نے کہا مَیں خُداوند کے حضُور اپنی خطاؤں کا اِقرار کرُوں گا
اور تُو نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کِیا۔
(سِلاہ)
منگل، 8 نومبر، 2022
لیکن جِس چِیز کو نہیں دیکھتے اگر ہم اُس کی اُمّید کریں تو صبر سے اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔پیر، 7 نومبر، 2022
خُداوند تُمہارے دِلوں کو خُدا کی مُحبّت اور مسِیح کے صبر کی طرف ہدایت کرے۔اتوار، 6 نومبر، 2022
وہ پِھر ہم پر رحم فرمائے گا۔ وُہی ہماری بدکرداری کو پایمال کرے گا اور اُن کے سب گُناہ سمُندر کی تہ میں ڈال دے گا۔ہفتہ، 5 نومبر، 2022
اَے بھائِیو! خبردار! تُم میں سے کِسی کا اَیسا بُرا اور بے اِیمان دِل نہ ہو جو زِندہ خُدا سے پِھر جائے۔جمعرات، 3 نومبر، 2022
رحم دِل اور قرض دینے والا آدمی سعادت مند ہے۔وہ اپنا کاروبار راستی سے کرے گا۔
بدھ، 2 نومبر، 2022
مگر مَیں یہ کہتا ہُوں کہ رُوح کے مُوافِق چلو تو جِسم کی خواہِش کو ہرگِز پُورا نہ کرو گے۔منگل، 1 نومبر، 2022
اور تُو اپنے دِل میں خیال رکھنا کہ جِس طرح آدمی اپنے بیٹے کو تنبِیہ کرتا ہے وَیسے ہی خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو تنبِیہ کرتا ہے۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...