ہفتہ، 28 فروری، 2026
اِس لِئے کہ اگر تُم آدمِیوں کے قصُور مُعاف کرو گے تو تُمہارا آسمانی باپ بھی تُم کو مُعاف کرے گا۔جمعہ، 27 فروری، 2026
مَیں نے تیرے حضُور اپنے گُناہ کو مان لِیا اور اپنی بدکاری کو نہ چِھپایا۔مَیں نے کہا مَیں خُداوند کے حضُور اپنی خطاؤں کا اِقرار کرُوں گا
اور تُو نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کِیا۔
(سِلاہ)
جمعرات، 26 فروری، 2026
اور جو جِسمانی ہیں وہ خُدا کو خُوش نہیں کر سکتے۔بدھ، 25 فروری، 2026
خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔منگل، 24 فروری، 2026
مَیں اُس کے لبوں کے حُکم سے ہٹا نہیں۔مَیں نے اُس کے مُنہ کی باتوں کو اپنی ضرُوری خُوراک
سے بھی زِیادہ ذخِیرہ کِیا۔
پیر، 23 فروری، 2026
کیونکہ جو جِسمانی ہیں وہ جِسمانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں لیکن جو رُوحانی ہیں وہ رُوحانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں۔اتوار، 22 فروری، 2026
اور اُس نے تُم کو اپنے عہد کے دسوں احکام بتا کر اُن کے ماننے کا حُکم دِیا اور اُن کو پتّھر کی دو لَوحوں پر لِکھ بھی دِیا۔ہفتہ، 21 فروری، 2026
زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔
جمعہ، 20 فروری، 2026
جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیّت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔جمعرات، 19 فروری، 2026
پس جہاں تک مَوقع مِلے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ اِیمان کے ساتھ۔بدھ، 18 فروری، 2026
کیا وہ روزہ جو مَیں چاہتا ہُوں یہ نہیں کہ ظُلم کی زنجِیریں توڑیں اور جُوئے کے بندھن کھولیں اور مظلُوموں کو آزاد کریں بلکہ ہر ایک جُوئے کو توڑ ڈالیں؟منگل، 17 فروری، 2026
مُبارک ہے وہ آدمی جو حِکمت کو پاتا ہے اور وہ جو فہم حاصِل کرتا ہے۔پیر، 16 فروری، 2026
آسمان کی بادشاہی کھیت میں چُھپے خزانہ کی مانِند ہے جِسے کِسی آدمی نے پا کر چُھپا دِیا اور خُوشی کے مارے جا کر جو کُچھ اُس کا تھا بیچ ڈالا اور اُس کھیت کو مول لے لِیا۔اتوار، 15 فروری، 2026
اور دُوسرا اِس کی مانِند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ۔ہفتہ، 14 فروری، 2026
مَیں خُداوند سے مُحبّت رکھتا ہُوںکیونکہ اُس نے میری فریاد اور مِنّت سُنی ہے۔
چُونکہ اُس نے میری طرف کان لگایا
اِس لِئے مَیں عُمر بھر اُس سے دُعا کرُوں گا۔
جمعہ، 13 فروری، 2026
اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔جمعرات، 12 فروری، 2026
اور اگر اپنا سارا مال غرِیبوں کو کِھلا دُوں یا اپنا بدن جلانے کو دے دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مُجھے کُچھ بھی فائِدہ نہیں۔بدھ، 11 فروری، 2026
قہر کے دِن مال کام نہیں آتا لیکن صداقت مَوت سے رہائی دیتی ہے۔منگل، 10 فروری، 2026
جو بیٹے پر اِیمان لاتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے لیکن جو بیٹے کی نہیں مانتا زِندگی کو نہ دیکھے گا بلکہ اُس پر خُدا کا غَضب رہتا ہے۔پیر، 9 فروری، 2026
بدی کے نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُّ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔اتوار، 8 فروری، 2026
خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہےاور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔
ہفتہ، 7 فروری، 2026
یِسُوع نے جواب دِیا کہ میری بادشاہی اِس دُنیا کی نہیں۔ اگر میری بادشاہی دُنیا کی ہوتی تو میرے خادِم لڑتے تاکہ مَیں یہُودِیوں کے حوالہ نہ کِیا جاتا۔ مگر اب میری بادشاہی یہاں کی نہیں۔جمعہ، 6 فروری، 2026
جو مُجھ سے اَے خُداوند اَے خُداوند! کہتے ہیں اُن میں سے ہر ایک آسمان کی بادشاہی میں داخِل نہ ہو گا مگر وُہی جو میرے آسمانی باپ کی مرضی پر چلتا ہے۔جمعرات، 5 فروری، 2026
تب تُو صداقت اور عدل اور راستی کو بلکہ ہر ایک اچھّی راہ کو سمجھے گا۔بدھ، 4 فروری، 2026
پطرؔس نے اُن سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوعؔ مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔منگل، 3 فروری، 2026
یِسُوعؔ نے اُن کی طرف نظر کر کے کہا یہ آدمِیوں سے تو نہیں ہو سکتا لیکن خُدا سے ہو سکتا ہے کیونکہ خُدا سے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔پیر، 2 فروری، 2026
اِس سے پیشتر کہ پہاڑ پَیدا ہُوئےیا زمِین اور دُنیا کو تُو نے بنایا۔
ازل سے ابد تک تُو ہی خُدا ہے۔
اتوار، 1 فروری، 2026
کیونکہ میری دانِست میں اِس زمانہ کے دُکھ دَرد اِس لائِق نہیں کہ اُس جلال کے مُقابِل ہو سکیں جو ہم پر ظاہِر ہونے والا ہے۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ دُنیا پر غالِب آتا ہے اور وہ غلبہ جِس سے دُنیا مغلُوب ہُوئی ہے ہمارا اِیمان ہے۔بے ترتیب بائبل آیت
خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔اگلی آیت!