DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

مارچ 2026

جمعرات، 19 مارچ، 2026

ہُوں کہ اپنی جان کی فِکر نہ کرو کہ ہم کیا کھائیں گے اور نہ اپنے بدن کی کہ کیا پہنیں گے۔ کیونکہ جان خُوراک سے بڑھ کر ہے اور بدن پوشاک سے۔

بدھ، 18 مارچ، 2026

تُم نے مُجھے نہیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرّر کِیا کہ جا کر پَھل لاؤ اور تُمہارا پَھل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔

منگل، 17 مارچ، 2026

اَے خُدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔
اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔
میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈال
اور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔

پیر، 16 مارچ، 2026

تُم جو شرِیعت کے وسِیلہ سے راست باز ٹھہرنا چاہتے ہو مسِیح سے الگ ہو گئے اور فضل سے محرُوم۔

اتوار، 15 مارچ، 2026

اُس نے اپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسِیلہ سے پَیدا کِیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم ایک طرح کے پہلے پَھل ہوں۔

ہفتہ، 14 مارچ، 2026

ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔
وہ قُدّرت اور عدل میں شان دار ہے
اور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔

جمعہ، 13 مارچ، 2026

کیونکہ صلِیب کا پَیغام ہلاک ہونے والوں کے نزدِیک تو بیوُقُوفی ہے مگر ہم نجات پانے والوں کے نزدِیک خُدا کی قُدرت ہے۔

جمعرات، 12 مارچ، 2026

جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ دُنیا پر غالِب آتا ہے اور وہ غلبہ جِس سے دُنیا مغلُوب ہُوئی ہے ہمارا اِیمان ہے۔

بدھ، 11 مارچ، 2026

خُداوند مُبارک ہو جو ہر روز ہمارا بوجھ اُٹھاتا ہے۔
وُہی ہمارا نجات دینے والا خُدا ہے۔ (سِلاہ)

منگل، 10 مارچ، 2026

اگر کوئی اَپنوں اور خاص کر اپنے گھرانے کی خبرگِیری نہ کرے تو اِیمان کا مُنکر اور بے اِیمان سے بدتر ہے۔

پیر، 9 مارچ، 2026

ایک سے دو بِہتر ہیں کیونکہ اُن کی مِحنت سے اُن کو بڑا فائِدہ ہوتا ہے۔

اتوار، 8 مارچ، 2026

نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔

ہفتہ، 7 مارچ، 2026

کیونکہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اِکٹّھے ہیں وہاں مَیں اُن کے بِیچ میں ہُوں۔

جمعہ، 6 مارچ، 2026

کیونکہ جِس طرح ہمارے ایک بدن میں بُہت سے اعضا ہوتے ہیں اور تمام اعضا کا کام یکساں نہیں۔ اُسی طرح ہم بھی جو بُہت سے ہیں مسِیح میں شامِل ہو کر ایک بدن ہیں اور آپس میں ایک دُوسرے کے اعضا۔

جمعرات، 5 مارچ، 2026

کیونکہ تُو صادِق کو برکت بخشے گا۔
اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔

بدھ، 4 مارچ، 2026

تُو کیوں اپنے بھائی کی آنکھ کے تِنکے کو دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ کے شہتِیر پر غَور نہیں کرتا؟

منگل، 3 مارچ، 2026

پس اپنے اُن اعضا کو مُردہ کرو جو زمِین پر ہیں یعنی حرام کاری اور ناپاکی اور شہوَت اور بُری خواہِش اور لالچ کو جو بُت پرستی کے برابر ہے۔

پیر، 2 مارچ، 2026

وہ پِھر ہم پر رحم فرمائے گا۔ وُہی ہماری بدکرداری کو پایمال کرے گا اور اُن کے سب گُناہ سمُندر کی تہ میں ڈال دے گا۔

اتوار، 1 مارچ، 2026

مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔