منگل، 21 اپریل، 2026
مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیںکیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔
پیر، 20 اپریل، 2026
اور اگر تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات کو جانفشانی سے مان کر اُس کے اِن سب حُکموں پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں اِحتیاط سے عمل کرے تو خُداوند تیرا خُدا دُنیا کی سب قَوموں سے زیادہ تُجھ کو سرفراز کرے گا۔اتوار، 19 اپریل، 2026
پس کیا ہُؤا؟ کیا ہم اِس لِئے گُناہ کریں کہ شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگِز نہیں۔ہفتہ، 18 اپریل، 2026
دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہےکہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔
جمعرات، 16 اپریل، 2026
اور ہر پہلوان سب طرح کا پرہیز کرتا ہے۔ وہ لوگ تو مُرجھانے والا سِہرا پانے کے لِئے یہ کرتے ہیں مگر ہم اُس سِہرے کے لِئے کرتے ہیں جو نہیں مُرجھاتا۔بدھ، 15 اپریل، 2026
آدمی کی مقبُولِیت اُس کے اِحسان سے ہے اور کنگال جُھوٹے آدمی سے بِہتر ہے۔منگل، 14 اپریل، 2026
اِقبال مندی کے دِن خُوشی میں مشغُول ہو پر مُصِیبت کے دِن میں سوچ بلکہ خُدا نے اِس کو اُس کے مُقابِل بنار کھّا ہے تاکہ اِنسان اپنے بعد کی کِسی بات کو دریافت نہ کر سکے۔پیر، 13 اپریل، 2026
کیونکہ نہ ہم دُنیا میں کُچھ لائے اور نہ کُچھ اُس میں سے لے جا سکتے ہیں۔ پس اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اُسی پر قناعِت کریں۔اتوار، 12 اپریل، 2026
گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیںتَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔
ہفتہ، 11 اپریل، 2026
جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لَعن طَعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نِسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔جمعہ، 10 اپریل، 2026
کیا دو پَیسے کی پانچ چِڑیاں نہیں بِکتِیں؟ تَو بھی خُدا کے حضُور اُن میں سے ایک بھی فراموش نہیں ہوتی۔ بلکہ تُمہارے سر کے سب بال بھی گِنے ہُوئے ہیں۔ ڈرو مت۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑیوں سے زِیادہ ہے۔جمعرات، 9 اپریل، 2026
صداقت کے ساتھ تھوڑا سا مال بے اِنصافی کی بڑی آمدنی سے بِہتر ہے۔بدھ، 8 اپریل، 2026
کیونکہ ہماری دَم بَھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحد بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔منگل، 7 اپریل، 2026
پس غَور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتے ہو۔ نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانِند چلو۔ اور وقت کو غنِیمت جانو کیونکہ دِن بُرے ہیں۔پیر، 6 اپریل، 2026
وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گااور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔
اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔
اتوار، 5 اپریل، 2026
خُداوند بیشک جی اُٹھا اور شمعُوؔن کو دِکھائی دِیا ہے۔ہفتہ، 4 اپریل، 2026
اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تُمہارے پاؤں سے جلد کُچلوا دے گا۔ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
جمعہ، 3 اپریل، 2026
پس جب یِسُوعؔ نے وہ سِرکہ پِیا تو کہا کہ تمام ہُؤااور سر جُھکا کر جان دے دی۔
جمعرات، 2 اپریل، 2026
تَو بھی اُس نے ہماری مشقّتیں اُٹھا لِیںاور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔
پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہُؤا سمجھا۔
بدھ، 1 اپریل، 2026
جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیںکیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔