DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

راستبازی (5/5)

  • خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔
    خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
    خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔
  • صادِقوں کی اُمّید خُوشی لائے گی لیکن شرِیروں کی توقُّع خاک میں مِل جائے گی۔
  • وہ وُہی چٹان ہے۔ اُس کی صنعت کامِل ہے
    کیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔
    وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔
    وہ مُنصِف اور برحق ہے۔
  • نہ دہنے مُڑ نہ بائیں اور پاؤں کو بدی سے ہٹا لے۔
  • سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہیں۔ سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں ترقّی کا باعِث نہیں۔
  • کیونکہ تُو صادِق کو برکت بخشے گا۔
    اَے خُداوند! تُو اُسے کرم سے سِپر کی طرح ڈھانک لے گا۔
  • کہ اگر تُو دِل لگا کر خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے اور وہی کام کرے جو اُس کی نظر میں بھلا ہے اور اُس کے حُکموں کو مانے اور اُس کے آئین پر عمل کرے تو مَیں اُن بیمارِیوں میں سے جو مَیں نے مِصریوں پر بھیجیں تُجھ پر کوئی نہ بھیجُوں گا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا شافی ہُوں۔
  • ہم قادرِ مُطلق کو پا نہیں سکتے۔
    وہ قُدّرت اور عدل میں شان دار ہے
    اور اِنصاف کی فراوانی میں ظُلم نہ کرے گا۔
  • اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔
    اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار
    کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔
    وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔
    وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔
  • اِس لِئے کہ نُور کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راست بازی اور سچّائی ہے۔
  • دانِش مند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔
  • تُم جو شرِیعت کے وسِیلہ سے راست باز ٹھہرنا چاہتے ہو مسِیح سے الگ ہو گئے اور فضل سے محرُوم۔
  • جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔
  • اَے مُلک کے سب حلِیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالِب ہو! راست بازی کو ڈُھونڈو۔ فروتنی کی تلاش کرو۔ شاید خُداوند کے غضب کے دِن تُم کو پناہ مِلے۔
  • اور وہ آ کر دُنیا کو گُناہ اور راست بازی اور عدالت کے بارے میں قصُوروار ٹھہرائے گا۔
  • پس خُداوند کا خَوف تُم میں رہے۔ سو خبرداری سے کام کرنا کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا میں بے اِنصافی نہیں ہے اور نہ کِسی کی رُوداری نہ رِشوت خوری ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

یِسُوعؔ نے سُن کر اُسے جواب دِیا کہ خَوف نہ کر فقط اِعتقاد رکھ۔ وہ بچ جائے گی۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں