- ہمارے خُدا اور باپ کی ابدُالآباد تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔
- کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔
وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔ - کیونکہ اِبنِ آدمؔ بھی اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔
- ہم کو نہیں! اَے خُداوند! ہم کو نہیں
بلکہ تُو اپنے ہی نام کو
اور اپنی شفقت اور سچّائی کی خاطِر جلال بخش۔ - خُداوند مِسکِین کر دیتا اور دَولت مند بناتا ہے۔
وُہی پست کرتا اور سرفراز بھی کرتا ہے۔ - اب مَیں نبُوکدؔنضر آسمان کے بادشاہ کی سِتایش اور تکرِیم و تعظِیم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اپنے سب کاموں میں راست اور اپنی سب راہوں میں عادِل ہے اور جو مغرُوری میں چلتے ہیں اُن کو ذلِیل کر سکتا ہے۔
- افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے!
ٹِھیکرا تو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے۔
کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟
کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟ - آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں!
اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔ - پس جب مُجھ خُداوند اور اُستاد نے تُمہارے پاؤں دھوئے تو تُم پر بھی فرض ہے کہ ایک دُوسرے کے پاؤں دھویا کرو۔
- اور جب تُم روزہ رکھّو تو رِیاکاروں کی طرح اپنی صُورت اُداس نہ بناؤ کیونکہ وہ اپنا مُنہ بِگاڑتے ہیں تاکہ لوگ اُن کو روزہ دار جانیں۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ وہ اپنا اجر پا چُکے۔
- تُم میں اَیسا نہ ہو گا بلکہ جو تُم میں بڑا ہونا چاہے وہ تُمہارا خادِم بنے۔ اور جو تُم میں اوّل ہونا چاہے وہ تُمہارا غُلام بنے۔
- چُنانچہ یہ لِکھا ہے کہ
خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم
ہر ایک گُھٹنا میرے آگے جُھکے گا
اور ہر ایک زُبان خُدا کا اِقرار کرے گی۔ - ادنےٰ بھائی اپنے اعلیٰ مرتبہ پر فخر کرے۔ اور دَولت مند اپنی ادنیٰ حالت پر اِس لِئے کہ گھاس کے پُھول کی طرح جاتا رہے گا۔
- اب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ کلِیسیا میں اور مسِیح یِسُوعؔ میں پُشت در پُشت اور ابدُالآباد اُس کی تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔
- تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے
اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟ - اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد پر کان لگا۔
میرے آنسُوؤں کو دیکھ کر خاموش نہ رہ
کیونکہ مَیں تیرے حضُور پردیسی اور مُسافر ہُوں۔
جَیسے میرے سب باپ دادا تھے۔ - پس تُم اِس طرح دُعا کِیا کرو کہ
اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے
تیرا نام پاک مانا جائے۔
تیری بادشاہی آئے۔
تیری مرضی جَیسی آسمان پر پُوری ہوتی ہے
زمِین پر بھی ہو۔ - اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔
اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار
کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔
وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔
وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔ - اَے مُلک کے سب حلِیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالِب ہو! راست بازی کو ڈُھونڈو۔ فروتنی کی تلاش کرو۔ شاید خُداوند کے غضب کے دِن تُم کو پناہ مِلے۔
- مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ نَوکر اپنے مالِک سے بڑا نہیں ہوتا اور نہ بھیجا ہُؤا اپنے بھیجنے والے سے۔
- مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیں
کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔ - لیکن محصُول لینے والے نے دُور کھڑے ہو کر اِتنا بھی نہ چاہا کہ آسمان کی طرف آنکھ اُٹھائے بلکہ چھاتی پِیٹ پِیٹ کر کہا اَے خُدا! مُجھ گُنہگار پر رحم کر۔
متعلقہ موضوعات
فخر
تکبُّر کے ہمراہ رُسوائی...
یسوع
یِسُوعؔ نے اُن کی...
خدمت
پس اَے میرے عزِیز...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
اجر
جو کام کرو جی...
راستبازی
جو صداقت اور شفقت...