پیر، 30 نومبر، 2020
اور تارِیکی کے بے پَھل کاموں میں شرِیک نہ ہو بلکہ اُن پر ملامت ہی کِیا کرو۔ کیونکہ اُن کے پوشِیدہ کاموں کا ذِکر بھی کرنا شرم کی بات ہے۔اتوار، 29 نومبر، 2020
اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائِنات سے جِسے اُس نے پَیدا کِیا اور بنایا فارِغ ہُؤا۔ہفتہ، 28 نومبر، 2020
خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہو گی۔وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔
وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔
جمعہ، 27 نومبر، 2020
اور جو جھاڑِیوں میں بویا گیا یہ وہ ہے جو کلام کو سُنتا ہے اور دُنیا کی فِکر اور دَولت کا فریب اُس کلام کو دبا دیتا ہے اور وہ بے پَھل رہ جاتا ہے۔جمعرات، 26 نومبر، 2020
مَیں حمد کرتا ہُؤاتیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔
مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔
نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔
بدھ، 25 نومبر، 2020
احمق اپنا قہر اُگل دیتا ہے لیکن دانا اُس کو روکتا اور پی جاتا ہے۔منگل، 24 نومبر، 2020
مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔پیر، 23 نومبر، 2020
میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یِسُوع میں تُمہاری ہر ایک اِحتیاج رَفع کرے گا۔اتوار، 22 نومبر، 2020
تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گااور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا
بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔
ہفتہ، 21 نومبر، 2020
مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔جمعہ، 20 نومبر، 2020
کیونکہ ہم اگرچہ جِسم میں زِندگی گُذارتے ہیں مگر جِسم کے طَور پر لڑتے نہیں۔جمعرات، 19 نومبر، 2020
مُبارک ہے وہ جِس کی خطا بخشی گئی اور جِس کا گُناہ ڈھانکا گیا۔بدھ، 18 نومبر، 2020
یِسُوعؔ نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مُجھ سے مُحبّت رکھّے تو وہ میرے کلام پر عمل کرے گا اور میرا باپ اُس سے مُحبّت رکھّے گا اور ہم اُس کے پاس آئیں گے اور اُس کے ساتھ سکُونت کریں گے۔منگل، 17 نومبر، 2020
اب خُداوند فرماتا ہے آؤ ہم باہم حُجّت کریں۔ اگرچہ تُمہارے گُناہ قِرمزی ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جائیں گے اور ہر چند وہ ارغوانی ہوں تَو بھی اُون کی مانِند اُجلے ہوں گے۔پیر، 16 نومبر، 2020
خُداوند کی حمد کرو۔مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے
اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔
اتوار، 15 نومبر، 2020
اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالِب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔ہفتہ، 14 نومبر، 2020
پس کیا ہُؤا؟ کیا ہم اِس لِئے گُناہ کریں کہ شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہرگِز نہیں۔جمعہ، 13 نومبر، 2020
تکبُّر کے ہمراہ رُسوائی آتی ہے لیکن خاکساروں کے ساتھ حِکمت ہے۔جمعرات، 12 نومبر، 2020
اَے عزِیزو! ہر ایک رُوح کا یقِین نہ کرو بلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں کیونکہ بُہت سے جُھوٹے نبی دُنیا میں نِکل کھڑے ہُوئے ہیں۔بدھ، 11 نومبر، 2020
کیونکہ کوئی چِیز ڈھکی نہیں جو کھولی نہ جائے گی اور نہ کوئی چِیز چھُپی ہے جو جانی نہ جائے گی۔منگل، 10 نومبر، 2020
خُداوند کا شُکر کرو۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔قَوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو۔
پیر، 9 نومبر، 2020
پس اب جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہیں اُن پر سزا کا حُکم نہیں۔ کیونکہ زِندگی کے رُوح کی شرِیعت نے مسِیح یِسُوعؔ میں مُجھے گُناہ اور مَوت کی شرِیعت سے آزاد کر دِیا۔اتوار، 8 نومبر، 2020
اور اپنے آپ کو آزاد جانو مگر اِس آزادی کو بدی کا پردہ نہ بناؤ بلکہ اپنے آپ کو خُدا کے بندے جانو۔ہفتہ، 7 نومبر، 2020
خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔
جمعہ، 6 نومبر، 2020
اُس وقت پطرسؔ نے پاس آ کر اُس سے کہا اَے خُداوند اگر میرا بھائی میرا گُناہ کرتا رہے تو مَیں کِتنی دفعہ اُسے مُعاف کرُوں؟ کیا سات بار تک؟ یِسُوعؔ نے اُس سے کہا مَیں تُجھ سے یہ نہیں کہتا کہ سات بار بلکہ سات دفعہ کے ستّر بار تک۔جمعرات، 5 نومبر، 2020
کووّں پر غَور کرو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ اُن کے کھتّا ہوتا ہے نہ کوٹھی۔ تَو بھی خُدا اُنہیں کِھلاتا ہے۔ تُمہاری قدر تو پرِندوں سے کہِیں زِیادہ ہے۔بدھ، 4 نومبر، 2020
مَیں نے تُجھے حِکمت کی راہ بتائی ہے اور راہِ راست پر تیری راہنُمائی کی ہے۔منگل، 3 نومبر، 2020
کیونکہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اِکٹّھے ہیں وہاں مَیں اُن کے بِیچ میں ہُوں۔پیر، 2 نومبر، 2020
خُدا نے اپنے خادِم کو اُٹھا کر پہلے تُمہارے پاس بھیجا تاکہ تُم میں سے ہر ایک کو اُس کی بدیوں سے ہٹا کر برکت دے۔اتوار، 1 نومبر، 2020
مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوںمُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...