- مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔
اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔ - مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا
اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔ - اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی
اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔ - آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے۔ - بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیں
پر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔ - اپنی زُبان کو بدی سے باز رکھ
اور اپنے ہونٹوں کو دغا کی بات سے۔ - بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔
صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔ - خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہے
اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔ - خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہے
تاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔ - صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا
اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا
خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے
اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔ - صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیں
لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے۔ - خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہے
اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔
متعلقہ موضوعات
سننا
اَے میرے پِیارے بھائِیو!...
نجات
اور کِسی دُوسرے کے...
برائی
بدی سے مغلُوب نہ...
برکت
خُداوند تُجھے برکت دے...
بولنا
مَوت اور زِندگی زُبان...
تلاش کرنا
اور تُم مُجھے ڈُھونڈو...