DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

محفوظ شدہ دستاویزات (اکتوبر 2014)

جمعہ، 31 اکتوبر، 2014

پِھر مَیں نے آسمان اور زمِین اور زمِین کے نِیچے کی اور سمُندر کی سب مخلُوقات کو یعنی سب چِیزوں کو جو اُن میں ہیں یہ کہتے سُنا کہ
جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کی اور بَرّہ کی
حَمد اور عِزّت اور تمجِید اور سَلطنت ابدُالآباد رہے۔

جمعرات، 30 اکتوبر، 2014

بلکہ جِس طرح تُمہارا بُلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔ کیونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہو اِس لِئے کہ مَیں پاک ہُوں۔

بدھ، 29 اکتوبر، 2014

پس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ تَورَیت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔

منگل، 28 اکتوبر، 2014

خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔

پیر، 27 اکتوبر، 2014

پِھر اُس نے بَیٹھ کر اُن بارہ کو بُلایا اور اُن سے کہا کہ اگر کوئی اوّل ہونا چاہے تو وہ سب میں پِچھلا اور سب کا خادِم بنے۔

اتوار، 26 اکتوبر، 2014

مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔
خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔

ہفتہ، 25 اکتوبر، 2014

خُدا کو کِسی نے کبھی نہیں دیکھا۔ اِکلَوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہے اُسی نے ظاہِر کِیا۔

جمعہ، 24 اکتوبر، 2014

اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔

جمعرات، 23 اکتوبر، 2014

پس اَے بھائِیو! تُمہیں معلُوم ہو کہ اُسی کے وسِیلہ سے تُم کو گُناہوں کی مُعافی کی خبر دی جاتی ہے۔ اور مُوسیٰؔ کی شرِیعت کے باعِث جِن باتوں سے تُم بَری نہیں ہو سکتے تھے اُن سب سے ہر ایک اِیمان لانے والا اُس کے باعِث بَری ہوتا ہے۔

بدھ، 22 اکتوبر، 2014

کیونکہ ہماری دَم بَھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحد بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔

منگل، 21 اکتوبر، 2014

اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔
اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔

پیر، 20 اکتوبر، 2014

مگر جو کوئی اُس پانی میں سے پِئے گا جو مَیں اُسے دُوں گا وہ ابد تک پِیاسا نہ ہو گا بلکہ جو پانی مَیں اُسے دُوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جائے گا جو ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے جاری رہے گا۔

اتوار، 19 اکتوبر، 2014

اپنا مُنہ کھول۔ راستی سے فَیصلہ کر اور مِسکِینوں اور مُحتاجوں کا اِنصاف کر۔

ہفتہ، 18 اکتوبر، 2014

اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔

جمعہ، 17 اکتوبر، 2014

نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔
تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سِلاہ)

جمعرات، 16 اکتوبر، 2014

پس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔

بدھ، 15 اکتوبر، 2014

یِسُوعؔ نے جواب میں اُس سے کہا مَیں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں کہ جب تک کوئی نئے سِرے سے پَیدا نہ ہو وہ خُدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔

منگل، 14 اکتوبر، 2014

شرارت کے خزانے عبث ہیں لیکن صداقت مَوت سے چُھڑاتی ہے۔

پیر، 13 اکتوبر، 2014

کیونکہ جب ہم اُس کی مَوت کی مُشابہت سے اُس کے ساتھ پَیوستہ ہو گئے تو بیشک اُس کے جی اُٹھنے کی مُشابہت سے بھی اُس کے ساتھ پَیوستہ ہوں گے۔ چُنانچہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری پُرانی اِنسانِیّت اُس کے ساتھ اِس لِئے مصلُوب کی گئی کہ گُناہ کا بدن بے کار ہو جائے تاکہ ہم آگے کو گُناہ کی غُلامی میں نہ رہیں۔

اتوار، 12 اکتوبر، 2014

کیونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یِسُوع مَر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یِسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔

ہفتہ، 11 اکتوبر، 2014

اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ
خُداوند میرا مددگار ہے۔
مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔
اِنسان میرا کیا کرے گا؟

جمعہ، 10 اکتوبر، 2014

اگر ہم جِیتے ہیں تو خُداوند کے واسطے جِیتے ہیں اور اگر مَرتے ہیں تو خُداوند کے واسطے مَرتے ہیں۔ پس ہم جِئیں یا مَریں خُداوند ہی کے ہیں۔

جمعرات، 9 اکتوبر، 2014

آسمان پر تیرے سوا میرا کَون ہے؟
اور زمِین پر تیرے سوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔

بدھ، 8 اکتوبر، 2014

میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ کیونکہ میرا جُؤا مُلائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔

منگل، 7 اکتوبر، 2014

پس آیندہ کو ہم ایک دُوسرے پر اِلزام نہ لگائیں بلکہ تُم یِہی ٹھان لو کہ کوئی اپنے بھائی کے سامنے وہ چِیز نہ رکھّے جو اُس کے ٹھوکر کھانے یا گِرنے کا باعِث ہو۔

پیر، 6 اکتوبر، 2014

اپنے مال سے اور اپنی ساری پَیداوار کے پہلے پَھلوں سے خُداوند کی تعظِیم کر۔

اتوار، 5 اکتوبر، 2014

تُو کَون ہے جو دُوسرے کے نَوکر پر اِلزام لگاتا ہے؟ اُس کا قائِم رہنا یا گِر پڑنا اُس کے مالِک ہی سے مُتعلِّق ہے بلکہ وہ قائِم ہی کر دِیا جائے گا کیونکہ خُداوند اُس کے قائِم کرنے پر قادِر ہے۔

ہفتہ، 4 اکتوبر، 2014

اُنہوں نے کہا خُداوند یِسُوع پر اِیمان لا تو تُو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔

جمعہ، 3 اکتوبر، 2014

خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہے
اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔

جمعرات، 2 اکتوبر، 2014

بلکہ ہمارے خُداوند اور مُنّجی یِسُوعؔ مسِیح کے فضل اور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔ اُسی کی تمجِید اب بھی ہو اور ابد تک ہوتی رہے۔ آمِین۔

بدھ، 1 اکتوبر، 2014

صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیں
لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

جو قہر کرنے میں دِھیما ہے پہلوان سے بِہتر ہے اور وہ جو اپنی رُوح پر ضابِط ہے اُس سے جو شہر کو لے لیتا ہے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

تُو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ مت ڈر اور نہ اُن سے خَوف کھا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا خُود ہی تیرے ساتھ جاتا ہے۔ وہ تُجھ سے دست بردار نہیں ہو گا اور نہ تُجھ کو چھوڑے گا۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں