اتوار، 30 مارچ، 2025
خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔ہفتہ، 29 مارچ، 2025
کیونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔جمعہ، 28 مارچ، 2025
یِسُوعؔ نے سُن کر اُسے جواب دِیا کہ خَوف نہ کر فقط اِعتقاد رکھ۔ وہ بچ جائے گی۔جمعرات، 27 مارچ، 2025
بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہومَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔
تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔
بدھ، 26 مارچ، 2025
غرض اَے بھائِیو! جِتنی باتیں سچ ہیں اور جِتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جِتنی باتیں واجِب ہیں اور جِتنی باتیں پاک ہیں اور جِتنی باتیں پسندِیدہ ہیں اور جِتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو۔منگل، 25 مارچ، 2025
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا جا تیرے اِیمان نے تُجھے اچّھا کر دِیا۔وہ فی الفَور بِینا ہو گیا اور راہ میں اُس کے پِیچھے ہو لِیا۔
اتوار، 23 مارچ، 2025
دیکھ مَیں دروازہ پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو مَیں اُس کے پاس اندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ۔ہفتہ، 22 مارچ، 2025
اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔جمعہ، 21 مارچ، 2025
اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دےاور اُس پر توکُّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔
وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح
اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔
جمعرات، 20 مارچ، 2025
سو تُو خُداوند اپنے خُدا کی راہوں پر چلنے اور اُس کا خَوف ماننے کے لِئے اُس کے حُکموں پر عمل کرنا۔بدھ، 19 مارچ، 2025
کیونکہ اُسی کی طرف سے اور اُسی کے وسِیلہ سے اور اُسی کے لِئے سب چِیزیں ہیں۔ اُس کی تمجِید ابد تک ہوتی رہے۔ آمِین۔منگل، 18 مارچ، 2025
رات کو میری جان تیری مُشتاق ہے۔ہاں میری رُوح تیری جُستجُو میں کوشان رہے گی
کیونکہ جب تیری عدالت زمِین پر جاری ہے تو
دُنیا کے باشِندے صداقت سِیکھتے ہیں۔
پیر، 17 مارچ، 2025
اور اُمّید سے شرمِندگی حاصِل نہیں ہوتی کیونکہ رُوحُ القُدس جو ہم کو بخشا گیا ہے اُس کے وسِیلہ سے خُدا کی مُحبّت ہمارے دِلوں میں ڈالی گئی ہے۔اتوار، 16 مارچ، 2025
جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔
ہفتہ، 15 مارچ، 2025
تاکہ وہ عدل کی راہوں کی نِگہبانی کرے اور اپنے مُقدّسوں کی راہ کو محفُوظ رکھّے۔جمعہ، 14 مارچ، 2025
اِس لِئے کہ مَیں اُن کی ناراستِیوں پر رَحم کرُوں گااور اُن کے گُناہوں کو پِھر کبھی یاد نہ کرُوں گا۔
جمعرات، 13 مارچ، 2025
سو تُو اُس کے آئِین اور احکام کو جو مَیں تُجھ کو آج بتاتا ہُوں ماننا تاکہ تیرا اور تیرے بعد تیری اَولاد کا بھلا ہو اور ہمیشہ اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے تیری عُمر دراز ہو۔بدھ، 12 مارچ، 2025
آسمان پر تیرے سوا میرا کَون ہے؟اور زمِین پر تیرے سوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔
منگل، 11 مارچ، 2025
مَیں نے تُم کو جو خُدا کے بیٹے کے نام پر اِیمان لائے ہو یہ باتیں اِس لِئے لِکھِیں کہ تُمہیں معلُوم ہو کہ ہمیشہ کی زِندگی رکھتے ہو۔پیر، 10 مارچ، 2025
کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب ہمارا خَیمہ کا گھر جو زمِین پر ہے گِرایا جائے گا تو ہم کو خُدا کی طرف سے آسمان پر ایک اَیسی عِمارت مِلے گی جو ہاتھ کا بنا ہُؤا گھر نہیں بلکہ ابدی ہے۔اتوار، 9 مارچ، 2025
تَو بھی اَے خُداوند! تُو ہمارا باپ ہے۔ ہم مِٹّی ہیں اور تُو ہمارا کُمہار ہے اور ہم سب کے سب تیری دست کاری ہیں۔ہفتہ، 8 مارچ، 2025
اب کیوں دیر کرتا ہے؟ اُٹھ بپتِسمہ لے اور اُس کا نام لے کر اپنے گُناہوں کو دھو ڈال۔جمعہ، 7 مارچ، 2025
مُحبّت اِس میں نہیں کہ ہم نے خُدا سے مُحبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے مُحبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لِئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔جمعرات، 6 مارچ، 2025
اَے خُداوند! اپنی راہیں مُجھے دِکھا۔اپنے راستے مُجھے بتا دے۔
منگل، 4 مارچ، 2025
پَولُس نے کہا یُوحنّا نے لوگوں کو یہ کہہ کر تَوبہ کا بپتِسمہ دِیا کہ جو میرے پِیچھے آنے والا ہے اُس پر یعنی یِسُوع پر اِیمان لانا۔پیر، 3 مارچ، 2025
اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُماہیںجو خُوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اور
خَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے۔
جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔
اتوار، 2 مارچ، 2025
اَے چھوٹے گلّے نہ ڈر کیونکہ تُمہارے باپ کو پسند آیا کہ تُمہیں بادشاہی دے۔ہفتہ، 1 مارچ، 2025
تُم دُنیا کے نُور ہو۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چِھپ نہیں سکتا۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...