جمعرات، 31 اگست، 2023
جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔
مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔
وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔
بدھ، 30 اگست، 2023
مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔منگل، 29 اگست، 2023
کیونکہ جِسم رُوح کے خِلاف خواہِش کرتا ہے اور رُوح جِسم کے خِلاف اور یہ ایک دُوسرے کے مُخالِف ہیں تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔پیر، 28 اگست، 2023
جو کلام پر توجُّہ کرتا ہے بھلائی دیکھے گا اور جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے مُبارک ہے۔اتوار، 27 اگست، 2023
تُم نے مُجھے نہیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرّر کِیا کہ جا کر پَھل لاؤ اور تُمہارا پَھل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔ہفتہ، 26 اگست، 2023
خُدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تُم اِبلِیس کے منصُوبوں کے مُقابلہ میں قائِم رہ سکو۔جمعہ، 25 اگست، 2023
اَے خُداوند سے مُحبّت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو۔وہ اپنے مُقدّسوں کی جانوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔
وہ اُن کو شرِیروں کے ہاتھ سے چُھڑاتا ہے۔
جمعرات، 24 اگست، 2023
یہ وُہی پتّھر ہے جِسے تُم مِعماروں نے حقِیر جانااور وہ کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا۔
بدھ، 23 اگست، 2023
جو کوئی خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے وہ دُنیا پر غالِب آتا ہے اور وہ غلبہ جِس سے دُنیا مغلُوب ہُوئی ہے ہمارا اِیمان ہے۔منگل، 22 اگست، 2023
کیونکہ ہم خُدا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ تُم خُدا کی کھیتیاور خُدا کی عِمارت ہو۔
پیر، 21 اگست، 2023
کیونکہ بُہت حِکمت میں بُہت غم ہے اور عِلم میں ترقّی دُکھ کی فراوانی ہے۔اتوار، 20 اگست، 2023
اِس لِئے کہ خُدا بے اِنصاف نہیں جو تُمہارے کام اور اُس مُحبّت کو بُھول جائے جو تُم نے اُس کے نام کے واسطے اِس طرح ظاہِر کی کہ مُقدّسوں کی خِدمت کی اور کر رہے ہو۔ہفتہ، 19 اگست، 2023
کیونکہ تیری بارگاہوں میں ایک دِن ہزار سے بِہتر ہے۔مَیں اپنے خُدا کے گھر کا دربان ہونا
شرارت کے خَیموں میں بسنے سے زِیادہ پسند کرُوں گا۔
جمعہ، 18 اگست، 2023
اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائِنات سے جِسے اُس نے پَیدا کِیا اور بنایا فارِغ ہُؤا۔جمعرات، 17 اگست، 2023
کیونکہ اِبنِ آدمؔ بھی اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔بدھ، 16 اگست، 2023
ہر طرح کی محِنت میں نفع ہے پر مُنہ کی باتوں میں محض مُحتاجی ہے۔پیر، 14 اگست، 2023
کیونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لِئے نہیں بھیجا کہ دُنیا پر سزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لِئے کہ دُنیا اُس کے وسِیلہ سے نجات پائے۔اتوار، 13 اگست، 2023
دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی بات نہیںجِسے تُو اَے خُداوند! پُورے طَور پر نہ جانتا ہو۔
ہفتہ، 12 اگست، 2023
کہ ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کا خُدا جو جلال کا باپ ہے تُمہیں اپنی پہچان میں حِکمت اور مُکاشفہ کی رُوح بخشے۔جمعہ، 11 اگست، 2023
اِس لِئے کہ اگر تُم آدمِیوں کے قصُور مُعاف کرو گے تو تُمہارا آسمانی باپ بھی تُم کو مُعاف کرے گا۔جمعرات، 10 اگست، 2023
وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔بدھ، 9 اگست، 2023
کیونکہ جو پَیغام تُم نے شرُوع سے سُنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّیں۔منگل، 8 اگست، 2023
لیکن اگر شرِیر اپنے تمام گُناہوں سے جو اُس نے کِئے ہیں باز آئے اور میرے سب آئِین پر چل کر جو جائِز اور روا ہے کرے تو وہ یقِیناً زِندہ رہے گا۔ وہ نہ مَرے گا۔پیر، 7 اگست، 2023
آسمان خُداوند کے کلام سےاور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔
اتوار، 6 اگست، 2023
کیونکہ اُسی میں ہم جِیتے اور چلتے پِھرتے اور مَوجُود ہیں۔جَیسا تُمہارے شاعِروں میں سے بھی بعض نے کہا ہے کہ
ہم تو اُس کی نسل بھی ہیں۔
جمعہ، 4 اگست، 2023
لیکن مَیں جانتا ہُوں کہ میرا مخلصی دینے والا زِندہ ہے۔اور آخِر کار وہ زمِین پر کھڑا ہو گا۔
جمعرات، 3 اگست، 2023
دُنیا کا مغلُوب کرنے والا کَون ہے سِوا اُس شخص کے جِس کا یہ اِیمان ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے؟بدھ، 2 اگست، 2023
اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔منگل، 1 اگست، 2023
صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دےکیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔
مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں
کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
خُداوند ہمارا خُدا ہمارے ساتھ رہے جَیسے وہ ہمارے باپ دادا کے ساتھ رہا اور نہ ہم کو ترک کرے نہ چھوڑے۔بے ترتیب بائبل آیت
مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اورجِس کی اُمّیدگاہ خُداوند ہے۔
کیونکہ وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کے پاس لگایا جائے
اور اپنی جڑ دریا کی طرف پَھیلائے
اور جب گرمی آئے تو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتّے ہرے رہیں
اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خَوف نہ ہو
اور پَھل لانے سے باز نہ رہے۔اگلی آیت!