جمعرات، 31 جولائی، 2025
جو جِسم سے پَیدا ہُؤا ہے جِسم ہے اور جو رُوح سے پَیدا ہُؤا ہے رُوح ہے۔بدھ، 30 جولائی، 2025
آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے۔
منگل، 29 جولائی، 2025
جو کام کرو جی سے کرو۔ یہ جان کر کہ خُداوند کے لِئے کرتے ہو نہ کہ آدمِیوں کے لِئے۔ کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوند کی طرف سے اِس کے بدلہ میں تُم کو مِیراث مِلے گی۔ تُم خُداوند مسِیح کی خِدمت کرتے ہو۔پیر، 28 جولائی، 2025
اپنی راہ چلا جا۔ خُوشی سے اپنی روٹی کھا اور خُوش دِلی سے اپنی مَے پی کیونکہ خُدا تیرے اعمال کو قبُول کر چُکا ہے۔اتوار، 27 جولائی، 2025
خُداوند کی مانِند کوئی قدُّوس نہیںکیونکہ تیرے سِوا اَور کوئی ہے ہی نہیں
اور نہ کوئی چٹان ہے جو ہمارے خُدا کی مانِند ہو۔
ہفتہ، 26 جولائی، 2025
کیونکہ مخلُوقات کمال آرزُو سے خُدا کے بیٹوں کے ظاہِر ہونے کی راہ دیکھتی ہے۔جمعہ، 25 جولائی، 2025
بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہجو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکِھیں نہ کانوں نے سُنِیں
نہ آدمی کے دِل میں آئِیں۔
وہ سب خُدا نے اپنے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔
جمعرات، 24 جولائی، 2025
صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنااور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا
خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے
اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔
بدھ، 23 جولائی، 2025
ہمارے خُدا اور باپ کی ابدُالآباد تمجِید ہوتی رہے۔ آمِین۔منگل، 22 جولائی، 2025
مُحبّت بے رِیا ہو۔ بدی سے نفرت رکھّو۔ نیکی سے لِپٹے رہو۔پیر، 21 جولائی، 2025
مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیںکیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔
اتوار، 20 جولائی، 2025
یہ نہ سمجھو کہ مَیں تَورَیت یا نبِیوں کی کِتابوں کو منسُوخ کرنے آیا ہُوں۔ منسُوخ کرنے نہیں بلکہ پُورا کرنے آیا ہُوں۔ہفتہ، 19 جولائی، 2025
تُم جانفشانی سے خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو جو اُس نے تُجھ کو فرمائے ہیں ماننا۔جمعہ، 18 جولائی، 2025
خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔
جمعرات، 17 جولائی، 2025
جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا کو نہیں جانتا کیونکہ خُدا مُحبّت ہے۔منگل، 15 جولائی، 2025
نہ دہنے مُڑ نہ بائیں اور پاؤں کو بدی سے ہٹا لے۔پیر، 14 جولائی، 2025
بے اِیمانوں کے ساتھ ناہموار جُوئے میں نہ جُتو کیونکہ راست بازی اور بے دِینی میں کیا میل جول؟ یا رَوشنی اور تارِیکی میں کیا شِراکت؟ہفتہ، 12 جولائی، 2025
خُداوند میں مُطمِئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میں کامیاب ہوتا
اور بُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔
جمعہ، 11 جولائی، 2025
کیونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہو گا۔جمعرات، 10 جولائی، 2025
پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟بدھ، 9 جولائی، 2025
خُداوند کا خَوف حِکمت کا شرُوع ہے اور اُس قُدُّوس کی پہچان فہم ہے۔منگل، 8 جولائی، 2025
پس خُدا جہالت کے وقتوں سے چشم پوشی کر کے اب سب آدمِیوں کو ہر جگہ حُکم دیتا ہے کہ تَوبہ کریں۔پیر، 7 جولائی، 2025
سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہیں۔ سب چِیزیں روا تو ہیں مگر سب چِیزیں ترقّی کا باعِث نہیں۔اتوار، 6 جولائی، 2025
کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اور رہنُمائی کر۔
ہفتہ، 5 جولائی، 2025
یِسُوعؔ نے جواب دِیا کہ مَیں تُجھ سے سچ کہتا ہُوں جب تک کوئی آدمی پانی اور رُوح سے پَیدا نہ ہو وہ خُدا کی بادشاہی میں داخِل نہیں ہو سکتا۔جمعہ، 4 جولائی، 2025
کیونکہ اِبنِ آدمؔ اپنے باپ کے جلال میں اپنے فرِشتوں کے ساتھ آئے گا۔ اُس وقت ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُطابِق بدلہ دے گا۔جمعرات، 3 جولائی، 2025
یہ کِس نے کِیااور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟
مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔
وہ مَیں ہی ہُوں۔
بدھ، 2 جولائی، 2025
دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔منگل، 1 جولائی، 2025
یہ بات سچ ہے کہجب ہم اُس کے ساتھ مَر گئے
تو اُس کے ساتھ جِئیں گے بھی۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
بلکہ مَیں اپنے بدن کو مارتا کُوٹتا اور اُسے قابُو میں رکھتا ہُوں اَیسا نہ ہو کہ اَوروں میں مُنادی کر کے آپ نامقبُول ٹھہرُوں۔بے ترتیب بائبل آیت
اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔
مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔اگلی آیت!