اتوار، 31 اگست، 2025
اِس لِئے کہ جہاں حَسد اور تفرقہ ہوتا ہے وہاں فساد اور ہر طرح کا بُرا کام بھی ہوتا ہے۔ہفتہ، 30 اگست، 2025
سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں مگر سب چِیزیں مُفِید نہیں۔ سب چِیزیں میرے لِئے روا تو ہیں لیکن مَیں کِسی چِیز کا پابند نہ ہُوں گا۔جمعہ، 29 اگست، 2025
راست بازوں کی راستی اُن کی راہنُما ہو گی لیکن دغابازوں کی کج رَوی اُن کو برباد کرے گی۔جمعرات، 28 اگست، 2025
یِسُوعؔ نے اُنہیں جواب دِیا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی گُناہ کرتا ہے گُناہ کا غُلام ہے۔بدھ، 27 اگست، 2025
تُم خُداوند اپنے خُدا کی پَیروی کرنا اور اُس کا خَوف ماننا اور اُس کے حُکموں پر چلنا اور اُس کی بات سُننا۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لِپٹے رہنا۔منگل، 26 اگست، 2025
مَیں تیرے قوانِین کو کبھی نہ بُھولُوں گاکیونکہ تُو نے اُن ہی کے وسِیلہ سے مُجھے زِندہ کِیا ہے۔
پیر، 25 اگست، 2025
کیا کوئی پانی سے روک سکتا ہے کہ یہ بپتِسمہ نہ پائیں جِنہوں نے ہماری طرح رُوحُ القُدس پایا؟اتوار، 24 اگست، 2025
کوشِش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش میں بھرے رہو۔ خُداوند کی خِدمت کرتے رہو۔ہفتہ، 23 اگست، 2025
اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد پر کان لگا۔میرے آنسُوؤں کو دیکھ کر خاموش نہ رہ
کیونکہ مَیں تیرے حضُور پردیسی اور مُسافر ہُوں۔
جَیسے میرے سب باپ دادا تھے۔
جمعہ، 22 اگست، 2025
کیونکہ جب ہم کمزور ہی تھے تو عَین وقت پر مسِیح بے دِینوں کی خاطِر مُؤا۔جمعرات، 21 اگست، 2025
دانِش مند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔بدھ، 20 اگست، 2025
وُہی گہری اور پوشِیدہ چِیزوں کو ظاہِر کرتا ہےاور جو کُچھ اندھیرے میں ہے اُسے جانتا ہے
اور نُور اُسی کے ساتھ ہے۔
منگل، 19 اگست، 2025
یِسُوعؔ نے پِھر اُن سے مُخاطِب ہو کر کہا دُنیا کا نُور مَیں ہُوں۔ جو میری پیرَوی کرے گا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔پیر، 18 اگست، 2025
اور نُور تارِیکی میں چمکتا ہے اور تارِیکی نے اُسے قبُول نہ کِیا۔اتوار، 17 اگست، 2025
کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئےاور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا
بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے
چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی
کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔
ہفتہ، 16 اگست، 2025
چُنانچہ اِبنِ آدمؔ اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔جمعہ، 15 اگست، 2025
جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزِیز رکھتا ہے۔جمعرات، 14 اگست، 2025
نیکوکاری سِیکھو۔ اِنصاف کے طالِب ہو۔ مظلُوموں کی مدد کرو۔ یتِیموں کی فریاد رسی کرو۔ بیواؤں کے حامی ہو۔بدھ، 13 اگست، 2025
لیکن حرام کاری کے اندیشہ سے ہر مَرد اپنی بِیوی اور ہر عَورت اپنا شَوہر رکھّے۔منگل، 12 اگست، 2025
اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں۔ مَیں اُس کے لِئے ایک مددگار اُس کی مانِند بناؤں گا۔پیر، 11 اگست، 2025
تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔
اتوار، 10 اگست، 2025
مگر اب گُناہ سے آزاد اور خُدا کے غُلام ہو کر تُم کو اپنا پَھل مِلا جِس سے پاکِیزگی حاصِل ہوتی ہے اور اِس کا انجام ہمیشہ کی زِندگی ہے۔ہفتہ، 9 اگست، 2025
اِس لِئے تُم بھی تیّار رہو کیونکہ جِس گھڑی تُم کو گُمان بھی نہ ہو گا اِبنِ آدمؔ آ جائے گا۔جمعہ، 8 اگست، 2025
دَولت اور عِزّت و حیات خُداوند کے خَوف اور فروتنی کا اجر ہیں۔جمعرات، 7 اگست، 2025
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔بدھ، 6 اگست، 2025
دُنیا اور اُس کی خواہِش دونوں مِٹتی جاتی ہیں لیکن جو خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابد تک قائِم رہے گا۔منگل، 5 اگست، 2025
مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔
پیر، 4 اگست، 2025
لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں۔اتوار، 3 اگست، 2025
لوگوں نے یشُوع سے کہا ہم خُداوند اپنے خُدا کی پرستِش کریں گے اور اُسی کی بات مانیں گے۔ہفتہ، 2 اگست، 2025
صِحت بخش زُبان حیات کا درخت ہے پر اُس کی کج گوئی رُوح کی شِکستگی کا باعِث ہے۔جمعہ، 1 اگست، 2025
لیکن ہم پر خُدا نے اُن کو رُوح کے وسِیلہ سے ظاہِر کِیا کیونکہ رُوح سب باتیں بلکہ خُدا کی تَہہ کی باتیں بھی دریافت کر لیتا ہے۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...