جمعہ، 31 جولائی، 2026
سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔جمعرات، 30 جولائی، 2026
کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایااور ہوا کو پَیدا کِیا۔
وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے
اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے
اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔
اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔
بدھ، 29 جولائی، 2026
اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میںخُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔
منگل، 28 جولائی، 2026
اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔پیر، 27 جولائی، 2026
غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔اتوار، 26 جولائی، 2026
وہ جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہو گا پر احمقوں کا ساتھی ہلاک کِیا جائے گا۔ہفتہ، 25 جولائی، 2026
یہ وُہی پتّھر ہے جِسے تُم مِعماروں نے حقِیر جانااور وہ کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا۔
جمعہ، 24 جولائی، 2026
اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔جمعرات، 23 جولائی، 2026
خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔
بدھ، 22 جولائی، 2026
اگر تُم میرے حُکموں پر عمل کرو گے تو میری مُحبّت میں قائِم رہو گے جَیسے مَیں نے اپنے باپ کے حُکموں پر عمل کِیا ہے اور اُس کی مُحبّت میں قائِم ہُوں۔منگل، 21 جولائی، 2026
اِس لِئے کہ خُدا بے اِنصاف نہیں جو تُمہارے کام اور اُس مُحبّت کو بُھول جائے جو تُم نے اُس کے نام کے واسطے اِس طرح ظاہِر کی کہ مُقدّسوں کی خِدمت کی اور کر رہے ہو۔پیر، 20 جولائی، 2026
جو کلام پر توجُّہ کرتا ہے بھلائی دیکھے گا اور جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے مُبارک ہے۔اتوار، 19 جولائی، 2026
کہ مُجھے پُکار اور مَیں تُجھے جواب دُوں گا اور بڑی بڑی اور گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہِر کرُوں گا۔ہفتہ، 18 جولائی، 2026
آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔جمعہ، 17 جولائی، 2026
جب مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا تو میرےہونٹ نہایت شادمان ہوں گے
اور میری جان بھی جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا ہے۔
جمعرات، 16 جولائی، 2026
مَیں ہُوں وہ زِندگی کی روٹی جو آسمان سے اُتری۔ اگر کوئی اِس روٹی میں سے کھائے تو ابد تک زِندہ رہے گا بلکہ جو روٹی مَیں جہان کی زِندگی کے لِئے دُوں گا وہ میرا گوشت ہے۔بدھ، 15 جولائی، 2026
اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو نِکمّی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دِن اُس کا حِساب دیں گے۔منگل، 14 جولائی، 2026
احمق کا غضب فوراً ظاہِر ہو جاتا ہے لیکن ہوشیار ندامت کو چِھپاتا ہے۔پیر، 13 جولائی، 2026
جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔اتوار، 12 جولائی، 2026
پس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ تَورَیت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔ہفتہ، 11 جولائی، 2026
مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوںمُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔
جمعہ، 10 جولائی، 2026
اور اُس سے سارے دِل اور ساری عقل اور ساری طاقت سے مُحبّت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھنا سب سوختنی قُربانِیوں اور ذبِیحوں سے بڑھ کر ہے۔جمعرات، 9 جولائی، 2026
مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔بدھ، 8 جولائی، 2026
خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہپہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں
لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے
گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔
پیر، 6 جولائی، 2026
پر تُو اَے خُداوند ابد تک قائِم ہےاور تیرا تخت پُشت در پُشت۔
اتوار، 5 جولائی، 2026
اَے خُداوند! جَیسی تُجھ پر ہماری آس ہےوَیسی ہی تیری رحمت ہم پر ہو!
ہفتہ، 4 جولائی، 2026
مَیں جلد آنے والا ہُوں۔ جو کُچھ تیرے پاس ہے اُسے تھامے رہ تاکہ کوئی تیرا تاج نہ چِھین لے۔جمعہ، 3 جولائی، 2026
اِس لِئے کہ گُناہ کا تُم پر اِختیار نہ ہو گا کیونکہ تُم شرِیعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو۔جمعرات، 2 جولائی، 2026
اَے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہِر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزِیز رکھّے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے؟بدھ، 1 جولائی، 2026
ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
بلکہ جِس طرح تُمہارا بُلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔ کیونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہو اِس لِئے کہ مَیں پاک ہُوں۔بے ترتیب بائبل آیت
یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہاُس کی رحمت لازوال ہے۔
وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔اگلی آیت!