- آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے
کَیسی بڑی نِعمت رکھ چھوڑی ہے۔
جِسے تُو نے بنی آدمؔ کے سامنے
اپنے توکُّل کرنے والوں کے لِئے تیّار کِیا۔ - میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔
میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔
بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟ - اَے عزِیزو! ہر ایک رُوح کا یقِین نہ کرو بلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں کیونکہ بُہت سے جُھوٹے نبی دُنیا میں نِکل کھڑے ہُوئے ہیں۔
- اور جب ہم جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے تو یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا ہے۔
- خُداوند پر توکُّل کرنا
اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ - خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔
میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے
اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے
اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔ - تُمہارا دِل نہ گھبرائے۔ تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو۔
- جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گا
کیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔ - اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گے
کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترک نہیں کِیا ہے۔ - اَے عزِیزو! جب ہمارا دِل ہمیں اِلزام نہیں دیتا تو ہمیں خُدا کے سامنے دِلیری ہو جاتی ہے۔ اور جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہمیں اُس کی طرف سے مِلتا ہے کیونکہ ہم اُس کے حُکموں پر عمل کرتے ہیں اور جو کُچھ وہ پسند کرتا ہے اُسے بجا لاتے ہیں۔
- لیکن جِس چِیز کو نہیں دیکھتے اگر ہم اُس کی اُمّید کریں تو صبر سے اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔
- اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔
- یہ نہیں کہ مَیں مُحتاجی کے لِحاظ سے کہتا ہُوں کیونکہ مَیں نے یہ سِیکھا ہے کہ جِس حالت میں ہُوں اُسی پر راضی رہُوں۔
- لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔
میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔
مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گا
کیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔ - خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو
میرا دِل نہیں ڈرے گا۔
خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہو
تَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔ - اُس نے اُن سے کہا اپنے اِیمان کی کمی کے سبب سے کیونکہ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم میں رائی کے دانے کے برابر بھی اِیمان ہو گا تو اِس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سِرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تُمہارے لِئے نامُمکِن نہ ہو گی۔
- اَے خُداوند! جَیسی تُجھ پر ہماری آس ہے
وَیسی ہی تیری رحمت ہم پر ہو! - اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیں
اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے۔ - بدکاری سے خُوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔ سب کُچھ سہہ لیتی ہے۔ سب کُچھ یقِین کرتی ہے۔ سب باتوں کی اُمّید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔
- خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہ
پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں
لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے
گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔ - مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی اِس پہاڑ سے کہے تُو اُکھڑ جا اور سمُندر میں جا پڑ اور اپنے دِل میں شک نہ کرے بلکہ یقِین کرے کہ جو کہتا ہے وہ ہو جائے گا تو اُس کے لِئے وُہی ہو گا۔
- وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔
وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔ - اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں
خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔ - غرض اَے بچّو! اُس میں قائِم رہو تاکہ جب وہ ظاہِر ہو تو ہمیں دِلیری ہو اور ہم اُس کے آنے پر اُس کے سامنے شرمِندہ نہ ہوں۔
- تُند خُو آدمی پر حسد نہ کرنا اور اُس کی کِسی روِش کو اِختیار نہ کرنا۔ کیونکہ کج رَو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن راست باز اُس کے محرمِ راز ہیں۔
متعلقہ موضوعات
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خوف
تُو مت ڈر کیونکہ...
حفاظت
مگر خُداوند سچّا ہے۔...
تحفظ
خُدا کے سب ہتھیار...
دل
اپنے دِل کی خُوب...
برکت
خُداوند تُجھے برکت دے...
دن کی بائبل کی آیت
یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟لشکروں کا خُداوند۔
وُہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)