منگل، 31 مارچ، 2015
کیونکہ راست بازی کے لِئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نجات کے لِئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔پیر، 30 مارچ، 2015
مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے
جُنبِش نہ ہو گی۔
اتوار، 29 مارچ، 2015
اور بِھیڑ جو اُس کے آگے آگے جاتی اور پِیچھے پِیچھے چلی آتی تھی پُکار پُکار کر کہتی تھی اِبنِ داؤُد کو ہوشعنا۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے۔ عالَمِ بالا پر ہوشعنا۔ہفتہ، 28 مارچ، 2015
جو اِیمان لائے اور بپتِسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرِم ٹھہرایا جائے گا۔جمعہ، 27 مارچ، 2015
جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلاتو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے
سنبھال لِیا۔
جمعرات، 26 مارچ، 2015
تب تُم میرا نام لو گے اور مُجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تُمہاری سنُوں گا۔بدھ، 25 مارچ، 2015
پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔منگل، 24 مارچ، 2015
تیرے کلام کا خُلاصہ سچّائی ہے۔تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔
پیر، 23 مارچ، 2015
اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کیونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہیں دیکھا مُحبّت نہیں رکھ سکتا۔اتوار، 22 مارچ، 2015
اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تَلے آدمِیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔ہفتہ، 21 مارچ، 2015
صداقت اور عدل خُداوند کے نزدِیک قُربانی سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔جمعہ، 20 مارچ، 2015
کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں سے خُوشنُود رہتا ہے۔وہ حلِیموں کو نجات سے زِینت بخشے گا۔
جمعرات، 19 مارچ، 2015
کیا تُم نہیں جانتے کہ تُمہارا بدن رُوحُ القُدس کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُؤا ہے اور تُم کو خُدا کی طرف سے مِلا ہے؟ اور تُم اپنے نہیں۔ کیونکہ قِیمت سے خرِیدے گئے ہو۔ پس اپنے بدن سے خُدا کا جلال ظاہِر کرو۔بدھ، 18 مارچ، 2015
خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔وُہی بچا لے گا۔
وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔
وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔
وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔
منگل، 17 مارچ، 2015
تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔اُن کے لِئے ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں۔
پیر، 16 مارچ، 2015
مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیںکیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔
اتوار، 15 مارچ، 2015
مُجھے تیری شہادتوں کی راہ سے اَیسی شادمانی ہُوئیجَیسی ہر طرح کی دَولت سے ہوتی ہے۔
ہفتہ، 14 مارچ، 2015
کمزور اِیمان والے کو اپنے میں شامِل تو کر لو مگر شک و شُبہ کی تکراروں کے لِئے نہیں۔جمعہ، 13 مارچ، 2015
ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتوں کا باپ اور ہر طرح کی تسلّی کا خُدا ہے۔ وہ ہماری سب مُصِیبتوں میں ہم کو تسلّی دیتا ہے تاکہ ہم اُس تسلّی کے سبب سے جو خُدا ہمیں بخشتا ہے اُن کو بھی تسلّی دے سکیں جو کِسی طرح کی مُصِیبت میں ہیں۔جمعرات، 12 مارچ، 2015
خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔
بدھ، 11 مارچ، 2015
جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گاکیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔
منگل، 10 مارچ، 2015
اُس نے کہا ہاں۔ مگر زِیادہ مُبارک وہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔پیر، 9 مارچ، 2015
آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں!اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔
اتوار، 8 مارچ، 2015
اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔ہفتہ، 7 مارچ، 2015
بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہجو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکِھیں نہ کانوں نے سُنِیں
نہ آدمی کے دِل میں آئِیں۔
وہ سب خُدا نے اپنے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔
جمعہ، 6 مارچ، 2015
تَو بھی دِن کو خُداوند اپنی شفقت دِکھائے گااور رات کو مَیں اُس کا گِیت گاؤُں گا
بلکہ اپنی حیات کے خُدا سے دُعا کرُوں گا۔
جمعرات، 5 مارچ، 2015
جِس کے پاس بیٹا ہے اُس کے پاس زِندگی ہے اور جِس کے پاس خُدا کا بیٹا نہیں اُس کے پاس زِندگی بھی نہیں۔بدھ، 4 مارچ، 2015
جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گااور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔
جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
پیر، 2 مارچ، 2015
لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پرازل سے ابد تک
اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔
یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
اتوار، 1 مارچ، 2015
اور ہمیں جو اُس کے سامنے دِلیری ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر اُس کی مرضی کے مُوافِق کُچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتا ہے۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...