DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

محفوظ شدہ دستاویزات (فروری 2017)

منگل، 28 فروری، 2017

مَیں حمد کرتا ہُؤا
تیرے حضُور قُربانی گُذرانُوں گا۔
مَیں اپنی نذریں ادا کرُوں گا۔
نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔

پیر، 27 فروری، 2017

اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے
تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔
اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے
تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔

اتوار، 26 فروری، 2017

اُمّید میں خُوش۔ مُصِیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔

ہفتہ، 25 فروری، 2017

میرے لِئے اِس سے بڑھ کر اَور کوئی خُوشی نہیں کہ مَیں اپنے فرزندوں کو حق پر چلتے ہُوئے سُنوں۔

جمعہ، 24 فروری، 2017

اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت رکھتا ہُوں۔
خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والا ہے۔
میرا خُدا۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا۔
میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔

جمعرات، 23 فروری، 2017

اُس نے جواب میں کہا کیا تُم نے نہیں پڑھا کہ جِس نے اُنہیں بنایا اُس نے اِبتدا ہی سے اُنہیں مَرد اور عَورت بنا کر کہا کہ اِس سبب سے مَرد باپ سے اور ماں سے جُدا ہو کر اپنی بِیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک جِسم ہوں گے؟ پس وہ دو نہیں بلکہ ایک جِسم ہیں۔ اِس لِئے جِسے خُدا نے جوڑا ہے اُسے آدمی جُدا نہ کرے۔

بدھ، 22 فروری، 2017

کیونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔

منگل، 21 فروری، 2017

اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔

پیر، 20 فروری، 2017

خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی مُحبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔

اتوار، 19 فروری، 2017

پس خُدا کے برگُزِیدوں کی طرح جو پاک اور عزِیز ہیں دَردمَندی اور مِہربانی اور فروتنی اور حِلم اور تحُّمل کا لِباس پہنو۔

ہفتہ، 18 فروری، 2017

وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائے
اور تیری سب مشوَرت پُوری کرے!

جمعہ، 17 فروری، 2017

اب اَے بھائِیو! یِسُوعؔ مسِیح جو ہمارا خُداوند ہے اُس کے نام کے وسِیلہ سے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ سب ایک ہی بات کہو اور تُم میں تفرِقے نہ ہوں بلکہ باہم یک دِل اور یک رای ہو کر کامِل بنے رہو۔

جمعرات، 16 فروری، 2017

خُداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ اِسرائیل! واپس آ۔ مَیں تُجھ پر قہر کی نظر نہیں کرُوں گا کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں رحِیم ہُوں۔ میرا قہر دائِمی نہیں۔

بدھ، 15 فروری، 2017

دیکھو! خُداوند کی نِگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔
جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔

منگل، 14 فروری، 2017

آپس کی مُحبّت کے سِوا کِسی چِیز میں کِسی کے قرض دار نہ ہو کیونکہ جو دُوسرے سے مُحبّت رکھتا ہے اُس نے شرِیعت پر پُورا عمل کِیا۔

پیر، 13 فروری، 2017

اپنی بابت خبردار رہو تاکہ جو مِحنت ہم نے کی ہے وہ تُمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بلکہ تُم کو پُورا اَجر مِلے۔

اتوار، 12 فروری، 2017

راست بازوں کی راستی اُن کی راہنُما ہو گی لیکن دغابازوں کی کج رَوی اُن کو برباد کرے گی۔

ہفتہ، 11 فروری، 2017

لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔
وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے
وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔
وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔

جمعہ، 10 فروری، 2017

مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اِسی طرح ایک تَوبہ کرنے والے گُنہگار کے باعِث خُدا کے فرِشتوں کے سامنے خُوشی ہوتی ہے۔

جمعرات، 9 فروری، 2017

اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔
اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔

بدھ، 8 فروری، 2017

لیکن مَیں تُم سُننے والوں سے کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محُبّت رکھّو۔ جو تُم سے عداوت رکھّیں اُن کا بھلا کرو۔ جو تُم پر لَعنت کریں اُن کے لِئے برکت چاہو۔ جو تُمہاری تحقِیر کریں اُن کے لِئے دُعا کرو۔

منگل، 7 فروری، 2017

اَب خُداوند جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو ہمیشہ اور ہر طرح سے اِطمِینان بخشے۔ خُداوند تُم سب کے ساتھ رہے۔

پیر، 6 فروری، 2017

لڑکے کی اُس راہ میں تربِیّت کر جِس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بُوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مُڑے گا۔

اتوار، 5 فروری، 2017

اچھّا آدمی اپنے دِل کے اچّھے خزانہ سے اچھّی چِیزیں نِکالتا ہے اور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چِیزیں نِکالتا ہے کیونکہ جو دِل میں بھرا ہے وُہی اُس کے مُنہ پر آتا ہے۔

ہفتہ، 4 فروری، 2017

پس تَوبہ کے مُوافِق پَھل لاؤ۔

جمعہ، 3 فروری، 2017

شرِیر کی کمائی باطِل ہے لیکن صداقت بونے والا حقِیقی اجر پاتا ہے۔

جمعرات، 2 فروری، 2017

اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔

بدھ، 1 فروری، 2017

جَیسا تُمہارا باپ رحِیم ہے تُم بھی رحم دِل ہو۔

دن کی بائبل کی آیت

لیکن عدالت کو پانی کی مانِند اور صداقت کو بڑی نہر کی مانِند جاری رکھ۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

مگر اَے مردِ خُدا! تُو اِن باتوں سے بھاگ اور راست بازی۔ دِین داری۔ اِیمان۔ مُحبّت۔ صبر اور حِلم کا طالِب ہو۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں