جمعرات، 31 جنوری، 2019
مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیںکیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔
بدھ، 30 جنوری، 2019
مگر اِیمان سے مانگے اور کُچھ شک نہ کرے کیونکہ شک کرنے والا سمُندر کی لہر کی مانِند ہوتا ہے جو ہوا سے بہتی اور اُچھلتی ہے۔منگل، 29 جنوری، 2019
بے دِین اپنی باتوں سے اپنے پڑوسی کو ہلاک کرتا ہے لیکن صادِق عِلم کے ذرِیعہ سے رہائی پائے گا۔پیر، 28 جنوری، 2019
خُداوند بھلا ہےاور مُصِیبت کے دِن پناہ گاہ ہے۔
وہ اپنے توکُّل کرنے والوں کو جانتا ہے۔
اتوار، 27 جنوری، 2019
پِھر اُس نے بَیٹھ کر اُن بارہ کو بُلایا اور اُن سے کہا کہ اگر کوئی اوّل ہونا چاہے تو وہ سب میں پِچھلا اور سب کا خادِم بنے۔ہفتہ، 26 جنوری، 2019
خُداوند پر توکُّل کرنااِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
جمعہ، 25 جنوری، 2019
پر خُداوند نے سموئیل سے کہا کہ تُو اُس کے چِہرہ اور اُس کے قد کی بُلندی کو نہ دیکھ اِس لِئے کہ مَیں نے اُسے ناپسند کِیا ہے کیونکہ خُداوند اِنسان کی مانِند نظر نہیں کرتا اِس لِئے کہ اِنسان ظاہِری صُورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔جمعرات، 24 جنوری، 2019
ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔بدھ، 23 جنوری، 2019
کیا تُو اُس چِیز پر آنکھ لگائے گا جو ہے ہی نہیں؟ کیونکہ دَولت یقِیناً عُقاب کی طرح پر لگا کر آسمان کی طرف اُڑ جاتی ہے۔منگل، 22 جنوری، 2019
پس اِسی باعِث تُم اپنی طرف سے کمال کوشِش کر کے اپنے اِیمان پر نیکی اور نیکی پر معرفت۔ اور معرفت پر پرہیزگاری اور پرہیزگاری پر صبر اور صبر پر دِین داری۔ اور دِین داری پر برادرانہ اُلفت اور برادرانہ اُلفت پر مُحبّت بڑھاؤ۔پیر، 21 جنوری، 2019
اور تُم خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور مَیں تیرے بِیچ سے بیماری کو دُور کر دُوں گا۔اتوار، 20 جنوری، 2019
تیری شرِیعت سے مُحبّت رکھنے والے مُطمئن ہیں۔اُن کے لِئے ٹھوکر کھانے کا کوئی مَوقع نہیں۔
ہفتہ، 19 جنوری، 2019
بلکہ جِس طرح تُمہارا بُلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔ کیونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہو اِس لِئے کہ مَیں پاک ہُوں۔جمعہ، 18 جنوری، 2019
اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا
کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔
تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔
جمعرات، 17 جنوری، 2019
جو بُہتوں سے دوستی کرتا ہے اپنی بربادی کے لِئے کرتا ہے پر اَیسا دوست بھی ہے جو بھائی سے زِیادہ مُحبّت رکھتا ہے۔بدھ، 16 جنوری، 2019
نہ دُنیا سے مُحبّت رکھّو نہ اُن چِیزوں سے جو دُنیا میں ہیں۔ جو کوئی دُنیا سے مُحبّت رکھتا ہے اُس میں باپ کی مُحبّت نہیں۔منگل، 15 جنوری، 2019
اگر کوئی شخص میری خِدمت کرے تو میرے پِیچھے ہو لے اور جہاں مَیں ہُوں وہاں میرا خادِم بھی ہو گا۔ اگر کوئی میری خِدمت کرے تو باپ اُس کی عِزّت کرے گا۔پیر، 14 جنوری، 2019
مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔
اتوار، 13 جنوری، 2019
کوئی اپنی بِہتری نہ ڈھُونڈے بلکہ دُوسرے کی۔ہفتہ، 12 جنوری، 2019
اب اَزلی بادشاہ یعنی غَیرفانی نادِیدہ واحِد خُدا کی عِزّت اور تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔جمعہ، 11 جنوری، 2019
خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ
اور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔
جمعرات، 10 جنوری، 2019
کیونکہ ہماری دَم بَھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحد بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔بدھ، 9 جنوری، 2019
اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہخُداوند میرا مددگار ہے۔
مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔
اِنسان میرا کیا کرے گا؟
منگل، 8 جنوری، 2019
صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیںلیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے۔
پیر، 7 جنوری، 2019
مُحبّت صابِر ہے اور مِہربان۔ مُحبّت حَسد نہیں کرتی۔ مُحبّت شَیخی نہیں مارتی اور پُھولتی نہیں۔ نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بِہتری نہیں چاہتی۔ جُھنجھلاتی نہیں۔ بدگُمانی نہیں کرتی۔اتوار، 6 جنوری، 2019
سو تُو اُس کے آئِین اور احکام کو جو مَیں تُجھ کو آج بتاتا ہُوں ماننا تاکہ تیرا اور تیرے بعد تیری اَولاد کا بھلا ہو اور ہمیشہ اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے تیری عُمر دراز ہو۔ہفتہ، 5 جنوری، 2019
خُداوند رحِیم اور کرِیم ہے۔قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی۔
جمعہ، 4 جنوری، 2019
ہر وقت خُوش رہو۔ بِلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔جمعرات، 3 جنوری، 2019
جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لَعن طَعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نِسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔بدھ، 2 جنوری، 2019
نرم جواب قہر کو دُور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں۔منگل، 1 جنوری، 2019
سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔ ہر قِسم کی بدی سے بچے رہو۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...