DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

دسمبر 2025

بدھ، 31 دسمبر، 2025

تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

منگل، 30 دسمبر، 2025

پس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازِگی کے دِن آئیں۔

پیر، 29 دسمبر، 2025

اگر ہم کہیں کہ ہماری اُس کے ساتھ شِراکت ہے اور پِھر تارِیکی میں چلیں تو ہم جُھوٹے ہیں اور حق پر عمل نہیں کرتے۔

اتوار، 28 دسمبر، 2025

تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی
اور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالا
اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔
تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔
اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔

ہفتہ، 27 دسمبر، 2025

اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے کہ راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔

جمعہ، 26 دسمبر، 2025

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلَوتے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔

جمعرات، 25 دسمبر، 2025

اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤا
اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا
اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی
اور اُس کا نام عجِیب مُشِیر
خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ
سلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔

بدھ، 24 دسمبر، 2025

اور فرِشتہ نے جواب میں اُس سے کہا کہ رُوحُ القُدس تُجھ پر نازِل ہو گا اور خُدا تعالےٰ کی قُدرت تُجھ پر سایہ ڈالے گی اور اِس سبب سے وہ مَولُودِ مُقدّس خُدا کا بیٹا کہلائے گا۔

منگل، 23 دسمبر، 2025

فرِشتہ نے اُس سے کہا اَے مریمؔ! خَوف نہ کر کیونکہ خُدا کی طرف سے تُجھ پر فضل ہُؤا ہے اور دیکھ تُو حامِلہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔ اُس کا نام یِسُوعؔ رکھنا۔

پیر، 22 دسمبر، 2025

کوئی تو ایک دِن کو دُوسرے سے افضل جانتا ہے اور کوئی سب دِنوں کو برابر جانتا ہے۔ ہر ایک اپنے دِل میں پُورا اِعتقاد رکھّے۔

اتوار، 21 دسمبر، 2025

خُداوند نیک اور راست ہے۔
اِس لِئے وہ گُنہگاروں کو راہِ حق کی تعلِیم دے گا۔
وہ حلِیموں کو اِنصاف کی ہِدایت کرے گا۔
ہاں وہ حلِیموں کو اپنی راہ بتائے گا۔

ہفتہ، 20 دسمبر، 2025

اِس لِئے کہ نُور کا پَھل ہر طرح کی نیکی اور راست بازی اور سچّائی ہے۔

جمعہ، 19 دسمبر، 2025

اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمّید رکھّو جو یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔

جمعرات، 18 دسمبر، 2025

کیونکہ خُداوند کی نظر راست بازوں کی طرف ہے
اور اُس کے کان اُن کی دُعا پر لگے ہیں۔
مگر بدکار خُداوند کی نِگاہ میں ہیں۔

بدھ، 17 دسمبر، 2025

اِس لِئے کہ جِتنے خُدا کے رُوح کی ہدایت سے چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔

منگل، 16 دسمبر، 2025

اور اگر اُسی کا رُوح تُم میں بسا ہُؤا ہے جِس نے یِسُوعؔ کو مُردوں میں سے جِلایا تو جِس نے مسِیح یِسُوعؔ کو مُردوں میں سے جِلایا وہ تُمہارے فانی بَدنوں کو بھی اپنے اُس رُوح کے وسِیلہ سے زِندہ کرے گا جو تُم میں بسا ہُؤا ہے۔

پیر، 15 دسمبر، 2025

دیکھو! خُداوند کی نِگاہ اُن پر ہے جو اُس سے ڈرتے ہیں۔
جو اُس کی شفقت کے اُمیدوار ہیں۔

اتوار، 14 دسمبر، 2025

اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔

ہفتہ، 13 دسمبر، 2025

چور نہیں آتا مگر چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو۔ مَیں اِس لِئے آیا کہ وہ زِندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔

جمعہ، 12 دسمبر، 2025

خُداوند کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کِئے
جِن کو تمام دُنیا جانتی ہے۔

جمعرات، 11 دسمبر، 2025

بدی کے عِوض بدی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو بلکہ اِس کے برعکس برکت چاہو کیونکہ تُم برکت کے وارِث ہونے کے لِئے بُلائے گئے ہو۔

بدھ، 10 دسمبر، 2025

تُم ہوشیار اور بیدار رہو۔ تُمہارا مُخالِف اِبلِیس گرجنے والے شیرِ بَبر کی طرح ڈُھونڈتا پِھرتا ہے کہ کِس کو پھاڑ کھائے۔

منگل، 9 دسمبر، 2025

اپنی زُبان کو بدی سے باز رکھ
اور اپنے ہونٹوں کو دغا کی بات سے۔

پیر، 8 دسمبر، 2025

مَیں یہ درخواست نہیں کرتا کہ تُو اُنہیں دُنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُس شرِیر سے اُن کی حِفاظت کر۔

اتوار، 7 دسمبر، 2025

کیونکہ ہم اگرچہ جِسم میں زِندگی گُذارتے ہیں مگر جِسم کے طَور پر لڑتے نہیں۔

ہفتہ، 6 دسمبر، 2025

خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہے
اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔

جمعہ، 5 دسمبر، 2025

پس عزِیز فرزندوں کی طرح خُدا کی مانِند بنو۔

جمعرات، 4 دسمبر، 2025

کیا تُم نہیں جانتے کہ تُم خُدا کا مَقدِس ہو اَور خُدا کا رُوح تُم میں بسا ہُؤا ہے؟

بدھ، 3 دسمبر، 2025

(بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے؟
تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔

منگل، 2 دسمبر، 2025

تُو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تُو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اُس کے غُلام اور اُس کی لَونڈی اور اُس کے بَیل اور اُس کے گدھے کا اور نہ اپنے پڑوسی کی کِسی اَور چِیز کا لالچ کرنا۔

پیر، 1 دسمبر، 2025

لیکن جو دَولت مَند ہونا چاہتے ہیں وہ اَیسی آزمایش اور پَھندے اور بُہت سی بے ہُودہ اور نُقصان پُہنچانے والی خواہِشوں میں پھنستے ہیں جو آدمِیوں کو تباہی اور ہلاکت کے دریا میں غَرق کر دیتی ہیں۔

دن کی بائبل کی آیت

اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔
خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں
میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔

بے ترتیب بائبل آیت

پس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازِگی کے دِن آئیں۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں