DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

تلاش کرنا کے بارے میں بائبل کی آیات

  • اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔
  • خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالِب ہو تو وہ تُم کو مِلے گا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کرے گا۔
  • تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
    تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
  • اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔
    خُشک اور پیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں
    میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔
  • مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔
  • خُداوند میں مسرُور رہ
    اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔
  • اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں تُجھ پر توکُّل کریں گے
    کیونکہ اَے خُداوند! تُو نے اپنے طالِبوں کو ترک نہیں کِیا ہے۔
  • مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا
    اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔
  • جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو۔
    جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
  • جو میرے طالِب نہ تھے مَیں اُن کی طرف مُتوجّہِ ہُؤا۔ جِنہوں نے مُجھے ڈُھونڈا نہ تھا مُجھے پا لِیا۔ مَیں نے ایک قَوم سے جو میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی فرمایا دیکھ مَیں حاضِر ہُوں۔
  • خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
    ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔
  • کیونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔
  • اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔
    تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔
    تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔
  • کیونکہ اِبنِ آدمؔ کھوئے ہُوؤں کو ڈُھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔
  • بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیں
    پر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔
  • مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں
    اور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔
  • بدی کے نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُّ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔
  • اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔
  • جِس کو بِیوی مِلی اُس نے تُحفہ پایا اور اُس پر خُداوند کا فضل ہُؤا۔
  • حِکمت بھی تیری جان کے لِئے اَیسی ہی ہو گی۔ اگر وہ تُجھے مِل جائے تو تیرے لِئے اجر ہو گا اور تیری آس نہیں ٹُوٹے گی۔
  • غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔
  • اور مَیں آزادی سے چلُوں گا
    کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں۔
  • میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پِیاسی ہے۔
    مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟
  • پس مَیں تُم سے کہتا ہُوں مانگو تو تُمہیں دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔
  • اَے مُلک کے سب حلِیم لوگو جو خُداوند کے احکام پر چلتے ہو اُس کے طالِب ہو! راست بازی کو ڈُھونڈو۔ فروتنی کی تلاش کرو۔ شاید خُداوند کے غضب کے دِن تُم کو پناہ مِلے۔

دن کی بائبل کی آیت

خُداوند مُجھے ہر ایک بُرے کام سے چُھڑائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں صحِیح سلامت پُہنچا دے گا۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجِیل کی مُنادی کرو۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں