DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

یرمِیاہ

  • کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔
  • مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند پر توکُّل کرتا ہے اور
    جِس کی اُمّیدگاہ خُداوند ہے۔
    کیونکہ وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کے پاس لگایا جائے
    اور اپنی جڑ دریا کی طرف پَھیلائے
    اور جب گرمی آئے تو اُسے کُچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اُس کے پتّے ہرے رہیں
    اور خُشک سالی کا اُسے کُچھ خَوف نہ ہو
    اور پَھل لانے سے باز نہ رہے۔
  • تب تُم میرا نام لو گے اور مُجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تُمہاری سنُوں گا۔
  • کہ مُجھے پُکار اور مَیں تُجھے جواب دُوں گا اور بڑی بڑی اور گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہِر کرُوں گا۔
  • اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔
  • دیکھ مَیں خُداوند تمام بشر کا خُدا ہُوں۔ کیا میرے لِئے کوئی کام دُشوار ہے؟
  • اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔
  • آہ اَے خُداوند خُدا! دیکھ تُو نے اپنی عظِیم قُدرت اور اپنے بُلند بازُو سے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا اور تیرے لِئے کوئی کام مُشکِل نہیں ہے۔
  • دِل سب چِیزوں سے زِیادہ حِیلہ باز اور لاعِلاج ہے۔
    اُس کو کَون دریافت کر سکتا ہے؟
    مَیں خُداوند دِل و دِماغ کو جانچتا اور آزماتا ہُوں
    تاکہ ہر ایک آدمی کو اُس کی چال کے مُوافِق
    اور اُس کے کاموں کے پَھل کے مُطابِق بدلہ دُوں۔
  • کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

اگر تُم میرے حُکموں پر عمل کرو گے تو میری مُحبّت میں قائِم رہو گے جَیسے مَیں نے اپنے باپ کے حُکموں پر عمل کِیا ہے اور اُس کی مُحبّت میں قائِم ہُوں۔

بے ترتیب بائبل آیت

اَے میری جان! تُو کیوں گِری جاتی ہے؟
تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟
خُدا سے اُمّید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے۔
مَیں پِھر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔
اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں