DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

محفوظ شدہ دستاویزات (مارچ 2023)

جمعہ، 31 مارچ، 2023

وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔
وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے زِیادہ جُنبِش نہ ہو گی۔

جمعرات، 30 مارچ، 2023

اور بِالفعل ہر قِسم کی تنبِیہ خُوشی کا نہیں بلکہ غم کا باعِث معلُوم ہوتی ہے مگر جو اُس کو سہتے سہتے پُختہ ہو گئے ہیں اُن کو بعد میں چَین کے ساتھ راست بازی کا پَھل بخشتی ہے۔

بدھ، 29 مارچ، 2023

جو باتیں تُم نے مُجھ سے سِیکھِیں اور حاصِل کِیں اور سُنِیں اور مُجھ میں دیکِھیں اُن پر عمل کِیا کرو تو خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے تُمہارے ساتھ رہے گا۔

منگل، 28 مارچ، 2023

کیا وہ روزہ جو مَیں چاہتا ہُوں یہ نہیں کہ ظُلم کی زنجِیریں توڑیں اور جُوئے کے بندھن کھولیں اور مظلُوموں کو آزاد کریں بلکہ ہر ایک جُوئے کو توڑ ڈالیں؟

پیر، 27 مارچ، 2023

اپنے آپ کو خُدا کے سامنے مقبُول اور اَیسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشِش کر جِس کو شرمِندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درُستی سے کام میں لاتا ہو۔

اتوار، 26 مارچ، 2023

اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔

ہفتہ، 25 مارچ، 2023

جب مَیں تیری مدح سرائی کرُوں گا تو میرے
ہونٹ نہایت شادمان ہوں گے
اور میری جان بھی جِس کا تُو نے فِدیہ دِیا ہے۔

جمعہ، 24 مارچ، 2023

مگر اَے میرے بھائِیو! سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ قَسم نہ کھاؤ۔ نہ آسمان کی نہ زمِین کی۔ نہ کِسی اَور چِیز کی بلکہ ہاں کی جگہ ہاں کرو اور نہیں کی جگہ نہیں تاکہ سزا کے لائِق نہ ٹھہرو۔

جمعرات، 23 مارچ، 2023

کیونکہ جِس طرح ایک ہی شخص کی نافرمانی سے بُہت سے لوگ گُنہگار ٹھہرے اُسی طرح ایک کی فرمانبرداری سے بُہت سے لوگ راست باز ٹھہریں گے۔

بدھ، 22 مارچ، 2023

اُمّید کے بر آنے میں تاخِیر دِل کو بِیمار کرتی ہے پر آرزُو کا پُورا ہونا زِندگی کا درخت ہے۔

منگل، 21 مارچ، 2023

میری جان نے کہا میرا بخرہ خُداوند ہے اِس لِئے
میری اُمّید اُسی سے ہے۔

پیر، 20 مارچ، 2023

اُس نے کہا جو اِنسان سے نہیں ہو سکتا وہ خُدا سے ہو سکتا ہے۔

اتوار، 19 مارچ، 2023

مُبارک ہیں وہ جو اُس کی شہادتوں کو مانتے ہیں
اور پُورے دِل سے اُس کے طالِب ہیں۔

ہفتہ، 18 مارچ، 2023

جِس بات کا مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں اُس میں نہ تو کُچھ بڑھانا اور نہ کُچھ گھٹانا تاکہ تُم خُداوند اپنے خُدا کے احکام کو جو مَیں تُم کو بتاتا ہُوں مان سکو۔

جمعہ، 17 مارچ، 2023

اور اُس سے سارے دِل اور ساری عقل اور ساری طاقت سے مُحبّت رکھنا اور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھنا سب سوختنی قُربانِیوں اور ذبِیحوں سے بڑھ کر ہے۔

جمعرات، 16 مارچ، 2023

جو حِکمت حاصِل کرتا ہے اپنی جان کو عزِیز رکھتا ہے۔ جو فہم کی مُحافظت کرتا ہے فائدہ اُٹھائے گا۔

بدھ، 15 مارچ، 2023

اور اپنے کپڑوں کو نہیں بلکہ دِلوں کو چاک کر کے
خُداوند اپنے خُدا کی طرف مُتوجّہِ ہو
کیونکہ وہ رحِیم و مِہربان قہر کرنے میں دِھیما اور
شفقت میں غنی ہے
اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتا ہے۔

منگل، 14 مارچ، 2023

اور کہا کہ وقت پُورا ہو گیا ہے اور خُدا کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔ تَوبہ کرو اور خُوشخبری پر اِیمان لاؤ۔

پیر، 13 مارچ، 2023

خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔
ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

اتوار، 12 مارچ، 2023

خُداوند میں ہر وقت خُوش رہو۔ پِھر کہتا ہُوں کہ خُوش رہو۔

ہفتہ، 11 مارچ، 2023

جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔

جمعہ، 10 مارچ، 2023

وہ راست بازوں کے لِئے مدد تیّار رکھتا ہے اور راست رَو کے لِئے سِپر ہے۔

جمعرات، 9 مارچ، 2023

اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمّید رکھّو جو یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔

بدھ، 8 مارچ، 2023

کیونکہ ہم سب نے خواہ یہُودی ہوں خواہ یُونانی۔ خَواہ غُلام خَواہ آزاد۔ ایک ہی رُوح کے وسِیلہ سے ایک بدن ہونے کے لِئے بپتِسمہ لِیا اور ہم سب کو ایک ہی رُوح پِلایا گیا۔

منگل، 7 مارچ، 2023

میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔
میری نجات اُسی سے ہے۔

پیر، 6 مارچ، 2023

کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضرُورت کے مُوافِق ترقّی کے لِئے اچھّی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔

اتوار، 5 مارچ، 2023

بلکہ تُمہارا کلام ہاں ہاں یا نہیں نہیں ہو کیونکہ جو اِس سے زِیادہ ہے وہ بدی سے ہے۔

ہفتہ، 4 مارچ، 2023

خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔
کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔

جمعہ، 3 مارچ، 2023

اُس نے اپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسِیلہ سے پَیدا کِیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم ایک طرح کے پہلے پَھل ہوں۔

جمعرات، 2 مارچ، 2023

مگر ہمارا وطن آسمان پر ہے اور ہم ایک مُنّجی یعنی خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وہاں سے آنے کے اِنتظار میں ہیں۔

بدھ، 1 مارچ، 2023

کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے
پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔

دن کی بائبل کی آیت

جو قہر کرنے میں دِھیما ہے پہلوان سے بِہتر ہے اور وہ جو اپنی رُوح پر ضابِط ہے اُس سے جو شہر کو لے لیتا ہے۔

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

جاگتے رہو۔ اِیمان میں قائِم رہو۔ مردانگی کرو۔ مضبُوط ہو۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں