DailyVerses.netعنواناتبے ترتیب آیتسبسکرائب

یسعیاہ

  • لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔
    وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے
    وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔
    وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔
  • تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔
    ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں
    مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا
    اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔
  • جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرے ساتھ ہُوں گا
    اور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہ ڈُبائیں گی۔
    جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اور شُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
  • اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔
    مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا
    کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔
    تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔
  • کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا
    تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ مَیں تیری مدد کرُوں گا۔
  • وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔
  • کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کو بُھول جائے
    اور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟
    ہاں وہ شاید بُھول جائے
    پر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔
    دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھود رکھّی ہے
    اور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔
  • اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیا
    اور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔
  • چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا
    اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی
    اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان
    کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔
  • ہاں گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہے
    پر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔

دن کی بائبل کی آیت

یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟
لشکروں کا خُداوند۔
وُہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)

روزانہ بائبل کی آیت حاصل کریں:

روزانہ کی اطلاعای میلFacebookAndroid-appآپ کی ویب سائٹ پر

بے ترتیب بائبل آیت

ہر وقت خُوش رہو۔ بِلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔اگلی آیت!

DailyVerses.net کو سپورٹ کریں

خدا کے کلام کو پھیلانے میں میری مدد کریں:
عطیہ کریں