منگل، 31 دسمبر، 2013
مُحبّت اِس میں نہیں کہ ہم نے خُدا سے مُحبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے مُحبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لِئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔پیر، 30 دسمبر، 2013
مُبارک ہیں وہ جو راست بازی کے سبب سے ستائے گئے ہیںکیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
اتوار، 29 دسمبر، 2013
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کیا مَیں نے تُجھ سے کہا نہ تھا کہ اگر تُو اِیمان لائے گی تو خُدا کا جلال دیکھے گی؟ہفتہ، 28 دسمبر، 2013
آہ اَے خُداوند خُدا! دیکھ تُو نے اپنی عظِیم قُدرت اور اپنے بُلند بازُو سے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا اور تیرے لِئے کوئی کام مُشکِل نہیں ہے۔جمعہ، 27 دسمبر، 2013
کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔جمعرات، 26 دسمبر، 2013
اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیااور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔
بدھ، 25 دسمبر، 2013
فرِشتہ نے اُس سے کہا اَے مریمؔ! خَوف نہ کر کیونکہ خُدا کی طرف سے تُجھ پر فضل ہُؤا ہے اور دیکھ تُو حامِلہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔ اُس کا نام یِسُوعؔ رکھنا۔منگل، 24 دسمبر، 2013
اِس لِئے کہ جِنہوں نے بغَیر شرِیعت پائے گُناہ کِیا وہ بغَیر شرِیعت کے ہلاک بھی ہوں گے اور جِنہوں نے شرِیعت کے ماتحت ہو کر گُناہ کِیا اُن کی سزا شرِیعت کے مُوافِق ہو گی۔پیر، 23 دسمبر، 2013
کیونکہ نہ تو یہ اپنی تلوار سے اِس مُلک پر قابِض ہُوئےاور نہ اِن کے بازُو نے اِن کو بچایا
بلکہ تیرے دہنے ہاتھ اور تیرے بازُو اور تیرے
چہرے کے نُور نے اِن کو فتح بخشی
کیونکہ تُو اِن سے خُوشنُود تھا۔
اتوار، 22 دسمبر، 2013
اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے کہ راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔ہفتہ، 21 دسمبر، 2013
کیونکہ ساری شرِیعت پر ایک ہی بات سے پُورا عمل ہو جاتا ہے یعنی اِس سے کہ تُو اپنے پڑوسی سے اپنی مانِند مُحبّت رکھ۔جمعہ، 20 دسمبر، 2013
اور اِسی کوشِش میں رہو کہ رُوح کی یگانگی صُلح کے بند سے بندھی رہے۔جمعرات، 19 دسمبر، 2013
یعنی کمال فروتنی اور حِلم کے ساتھ تحمُّل کر کے مُحبّت سے ایک دُوسرے کی برداشت کرو۔بدھ، 18 دسمبر، 2013
آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔پیر، 16 دسمبر، 2013
مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)
اتوار، 15 دسمبر، 2013
تُم زمِین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چِیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ پِھر وہ کِسی کام کا نہیں سِوا اِس کے کہ باہر پَھینکا جائے اور آدمِیوں کے پاؤں کے نِیچے رَوندا جائے۔ہفتہ، 14 دسمبر، 2013
عالَمِ بالا کی چِیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمِین پر کی چِیزوں کے۔جمعہ، 13 دسمبر، 2013
کیونکہ مَیں نے یہ اِرادہ کر لِیا تھا کہ تُمہارے درمِیان یِسُوعؔ مسِیح بلکہ مسِیحِ مصلُوب کے سِوا اَور کُچھ نہ جانُوں گا۔جمعرات، 12 دسمبر، 2013
خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔
بدھ، 11 دسمبر، 2013
سو تُو اَے خُداوند خُدا بزُرگ ہے کیونکہ جَیسا ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اُس کے مُطابِق کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔منگل، 10 دسمبر، 2013
جو کوئی اِقرار کرتا ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے خُدا اُس میں رہتا ہے اور وہ خُدا میں۔پیر، 9 دسمبر، 2013
اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔اتوار، 8 دسمبر، 2013
بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیںپر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔
جمعہ، 6 دسمبر، 2013
مُبارک ہے وہ آدمی جو شرِیروں کی صلاح پر نہیں چلتااور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا
اور ٹھٹّھابازوں کی مجلِس میں نہیں بَیٹھتا۔
جمعرات، 5 دسمبر، 2013
لیکن جب تُمہیں لے جا کر حوالہ کریں تو پہلے سے فِکر نہ کرنا کہ ہم کیا کہیں بلکہ جو کُچھ اُس گھڑی تُمہیں بتایا جائے وُہی کہنا کیونکہ کہنے والے تُم نہیں ہو بلکہ رُوحُ القُدس ہے۔بدھ، 4 دسمبر، 2013
مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔منگل، 3 دسمبر، 2013
مگر جب ہم سب کے بے نِقاب چِہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح مُنعکِس ہوتا ہے جِس طرح آئینہ میں تو اُس خُداوند کے وسِیلہ سے جو رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں دَرجہ بَدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔پیر، 2 دسمبر، 2013
حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہو گی۔اتوار، 1 دسمبر، 2013
مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیںکیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...