ہفتہ، 31 اکتوبر، 2015
تُو یہ نہ کہہ کہ اگلے دِن اِن سے کیونکر بِہتر تھے؟ کیونکہ تُو دانِش مندی سے اِس امر کی تحقِیق نہیں کرتا۔جمعہ، 30 اکتوبر، 2015
اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولےاور تاک میں پَھل نہ لگے
اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے
اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو
اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں
اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں
تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا
اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔
جمعرات، 29 اکتوبر، 2015
اَے بچّو! تُم خُدا سے ہو اور اُن پر غالِب آ گئے ہو کیونکہ جو تُم میں ہے وہ اُس سے بڑا ہے جو دُنیا میں ہے۔بدھ، 28 اکتوبر، 2015
اُمّید کے بر آنے میں تاخِیر دِل کو بِیمار کرتی ہے پر آرزُو کا پُورا ہونا زِندگی کا درخت ہے۔منگل، 27 اکتوبر، 2015
اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیااور خُداوند کا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔
پیر، 26 اکتوبر، 2015
پس جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل کرتا ہے وہ اُس عقل مند آدمی کی مانِند ٹھہرے گا جِس نے چٹان پر اپنا گھر بنایا۔اتوار، 25 اکتوبر، 2015
آدمی کا دِل اپنی راہ ٹھہراتا ہے پر خُداوند اُس کے قدموں کی راہنُمائی کرتا ہے۔ہفتہ، 24 اکتوبر، 2015
یعنی کمال فروتنی اور حِلم کے ساتھ تحمُّل کر کے مُحبّت سے ایک دُوسرے کی برداشت کرو۔جمعہ، 23 اکتوبر، 2015
افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے!ٹِھیکرا تو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے۔
کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟
کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟
جمعرات، 22 اکتوبر، 2015
کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔بدھ، 21 اکتوبر، 2015
خبردار! کوئی کِسی سے بدی کے عِوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے درپَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔منگل، 20 اکتوبر، 2015
پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔پیر، 19 اکتوبر، 2015
مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوںمُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔
اتوار، 18 اکتوبر، 2015
مگر جب ہم سب کے بے نِقاب چِہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح مُنعکِس ہوتا ہے جِس طرح آئینہ میں تو اُس خُداوند کے وسِیلہ سے جو رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں دَرجہ بَدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔ہفتہ، 17 اکتوبر، 2015
یِسُوعؔ نے پِھر اُن سے مُخاطِب ہو کر کہا دُنیا کا نُور مَیں ہُوں۔ جو میری پیرَوی کرے گا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔جمعہ، 16 اکتوبر، 2015
مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسی ہے۔ (سِلاہ)
جمعرات، 15 اکتوبر، 2015
اور مَیں اُنہیں ہمیشہ کی زِندگی بخشتا ہُوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی اُنہیں میرے ہاتھ سے چِھین نہ لے گا۔ میرا باپ جِس نے مُجھے وہ دی ہیں سب سے بڑا ہے اور کوئی اُنہیں باپ کے ہاتھ سے نہیں چِھین سکتا۔ مَیں اور باپ ایک ہیں۔بدھ، 14 اکتوبر، 2015
مَیں تُمہارے بُڑھاپے تک وُہی ہُوںاور سر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پِھروں گا۔
مَیں ہی نے خلق کِیا اور مَیں ہی اُٹھاتا رہُوں گا۔
مَیں ہی لِئے چلُوں گا اور رہائی دُوں گا۔
منگل، 13 اکتوبر، 2015
اَے خُداوند! جَیسی تُجھ پر ہماری آس ہےوَیسی ہی تیری رحمت ہم پر ہو!
اتوار، 11 اکتوبر، 2015
اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لِئے ظاہِر ہوتی ہے جَیسا لِکھّا ہے کہ راست باز اِیمان سے جِیتا رہے گا۔ہفتہ، 10 اکتوبر، 2015
جو دَولت بطالت سے حاصِل کی جائے کم ہو جائے گی لیکن محِنت سے جمع کرنے والے کی دَولت بڑھتی رہے گی۔جمعہ، 9 اکتوبر، 2015
کیونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہو گا۔جمعرات، 8 اکتوبر، 2015
سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ آپس میں بڑی مُحبّت رکھّو کیونکہ مُحبّت بُہت سے گُناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔بدھ، 7 اکتوبر، 2015
خُداوند ہی کی برکت دَولت بخشتی ہے اور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔منگل، 6 اکتوبر، 2015
سو تُو اَے خُداوند خُدا بزُرگ ہے کیونکہ جَیسا ہم نے اپنے کانوں سے سُنا ہے اُس کے مُطابِق کوئی تیری مانِند نہیں اور تیرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔پیر، 5 اکتوبر، 2015
اور اَے اَولاد والو! تُم اپنے فرزندوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ بلکہ خُداوند کی طرف سے تربِیّت اور نصِیحت دے دے کر اُن کی پروَرِش کرو۔اتوار، 4 اکتوبر، 2015
خُداوند اُن سب کے قرِیب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔یعنی اُن سب کے جو سچّائی سے دُعا کرتے ہیں۔
ہفتہ، 3 اکتوبر، 2015
کیونکہ مسِیح کی خاطِر تُم پر یہ فضل ہُؤا کہ نہ فَقط اُس پر اِیمان لاؤ بلکہ اُس کی خاطِر دُکھ بھی سہو۔جمعہ، 2 اکتوبر، 2015
اور جو کُچھ دُعا میں اِیمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تُم کو مِلے گا۔جمعرات، 1 اکتوبر، 2015
یہ جلال کا بادشاہ کَون ہے؟لشکروں کا خُداوند۔
وُہی جلال کا بادشاہ ہے۔ (سِلاہ)
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...