اتوار، 30 جون، 2019
پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔ہفتہ، 29 جون، 2019
اور اِن سب کے اُوپر مُحبّت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔جمعہ، 28 جون، 2019
کیونکہ تیری شفقت زِندگی سے بہتر ہے۔میرے ہونٹ تیری تعرِیف کریں گے۔
اِسی طرح مَیں عُمر بھر تُجھے مُبارک کہُوں گا
اور تیرا نام لے کر اپنے ہاتھ اُٹھایا کرُوں گا۔
جمعرات، 27 جون، 2019
جو غالِب آئے اُسے اِسی طرح سفید پَوشاک پہنائی جائے گی اور مَیں اُس کا نام کِتابِ حیات سے ہرگِز نہ کاٹُوں گا بلکہ اپنے باپ اور اُس کے فرِشتوں کے سامنے اُس کے نام کا اِقرار کرُوں گا۔بدھ، 26 جون، 2019
نَوزاد بچّوں کی مانِند خالِص رُوحانی دُودھ کے مُشتاق رہو تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے بڑھتے جاؤ۔منگل، 25 جون، 2019
حِکمت کا حصُول سونے سے بُہت بِہتر ہے اور فہم کا حصُول چاندی سے بُہت پسندِیدہ ہے۔پیر، 24 جون، 2019
مَیں جِن جِن کو عزِیز رکھتا ہُوں اُن سب کو ملامت اور تنبِیہ کرتا ہُوں۔ پس سرگرم ہو اور تَوبہ کر۔ہفتہ، 22 جون، 2019
جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہےتو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔
جمعہ، 21 جون، 2019
شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو اِحتیاط کر کے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تُجھے اِقبال مندی کی راہ نصِیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہو گا۔جمعرات، 20 جون، 2019
برادرانہ مُحبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو۔ عِزّت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بِہتر سمجھو۔بدھ، 19 جون، 2019
راست بازوں کی راستی اُن کی راہنُما ہو گی لیکن دغابازوں کی کج رَوی اُن کو برباد کرے گی۔منگل، 18 جون، 2019
تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔پیر، 17 جون، 2019
سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔اتوار، 16 جون، 2019
جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہےوَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں
ترس کھاتا ہے۔
ہفتہ، 15 جون، 2019
اور تُو اپنے دِل میں خیال رکھنا کہ جِس طرح آدمی اپنے بیٹے کو تنبِیہ کرتا ہے وَیسے ہی خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو تنبِیہ کرتا ہے۔جمعہ، 14 جون، 2019
تُمہاری نرم مِزاجی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے۔جمعرات، 13 جون، 2019
وہ جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہو گا پر احمقوں کا ساتھی ہلاک کِیا جائے گا۔بدھ، 12 جون، 2019
کیونکہ راست بازی کے لِئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نجات کے لِئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔منگل، 11 جون، 2019
اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تَلے آدمِیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔پیر، 10 جون، 2019
دَولت اور عِزّت و حیات خُداوند کے خَوف اور فروتنی کا اجر ہیں۔اتوار، 9 جون، 2019
جب عِیدِ پِنتیکُست کا دِن آیا تو وہ سب ایک جگہ جمع تھے۔ کہ یکایک آسمان سے اَیسی آواز آئی جَیسے زور کی آندھی کا سنّاٹا ہوتا ہے اور اُس سے سارا گھر جہاں وہ بَیٹھے تھے گُونج گیا۔ہفتہ، 8 جون، 2019
لیکن یِسُوعؔ نے کہا بچّوں کو میرے پاس آنے دو اور اُنہیں منع نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔جمعہ، 7 جون، 2019
جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلاتو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے
سنبھال لِیا۔
جمعرات، 6 جون، 2019
خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی مُحبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔بدھ، 5 جون، 2019
تو اُس نے ہم کو نجات دی مگر راست بازی کے کاموں کے سبب سے نہیں جو ہم نے خُود کِئے بلکہ اپنی رحمت کے مُطابِق نئی پَیدایش کے غُسل اور رُوحُ القُدس کے ہمیں نیا بنانے کے وسِیلہ سے۔منگل، 4 جون، 2019
صداقت اور عدل خُداوند کے نزدِیک قُربانی سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔پیر، 3 جون، 2019
آپس کی مُحبّت کے سِوا کِسی چِیز میں کِسی کے قرض دار نہ ہو کیونکہ جو دُوسرے سے مُحبّت رکھتا ہے اُس نے شرِیعت پر پُورا عمل کِیا۔اتوار، 2 جون، 2019
اَے خُداوند عظمت اور قُدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لِئے ہیں کیونکہ سب کُچھ جو آسمان اور زمِین میں ہے تیرا ہے۔ اَے خُداوند بادشاہی تیری ہے اور تُو ہی بحَیثیتِ سردار سبھوں سے مُمتاز ہے۔ہفتہ، 1 جون، 2019
خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...