منگل، 31 اکتوبر، 2023
پر تُو اَے خُداوند ابد تک قائِم ہےاور تیرا تخت پُشت در پُشت۔
پیر، 30 اکتوبر، 2023
اَے اِنسان اُس نے تُجھ پر نیکی ظاہِر کر دی ہے۔ خُداوند تُجھ سے اِس کے سِوا کیا چاہتا ہے کہ تُو اِنصاف کرے اور رحم دِلی کو عزِیز رکھّے اور اپنے خُدا کے حضُور فروتنی سے چلے؟اتوار، 29 اکتوبر، 2023
واہ! خُدا کی دَولت اور حِکمت اور عِلم کیا ہی عمِیق ہے! اُس کے فَیصلے کِس قدر اِدراک سے پرے اور اُس کی راہیں کیا ہی بے نِشان ہیں!ہفتہ، 28 اکتوبر، 2023
اگر آپس میں مُحبّت رکھّو گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگِرد ہو۔جمعہ، 27 اکتوبر، 2023
مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔
جمعرات، 26 اکتوبر، 2023
ہر وقت خُوش رہو۔ بِلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگُذاری کرو کیونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔بدھ، 25 اکتوبر، 2023
اور کامِل بن کر اپنے سب فرمانبرداروں کے لِئے ابدی نجات کا باعِث ہُؤا۔منگل، 24 اکتوبر، 2023
حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہو گی۔پیر، 23 اکتوبر، 2023
اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔اتوار، 22 اکتوبر، 2023
مگر جو سچّائی پر عمل کرتا ہے وہ نُور کے پاس آتا ہے تاکہ اُس کے کام ظاہِر ہوں کہ وہ خُدا میں کِئے گئے ہیں۔ہفتہ، 21 اکتوبر، 2023
لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔
جمعہ، 20 اکتوبر، 2023
اگر دُنیا تُم سے عداوت رکھتی ہے تو تُم جانتے ہو کہ اُس نے تُم سے پہلے مُجھ سے بھی عداوت رکھّی ہے۔جمعرات، 19 اکتوبر، 2023
اور اگر آدمی ساری دُنیا حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟ یا آدمی اپنی جان کے بدلے کیا دے گا؟بدھ، 18 اکتوبر، 2023
دِیانت دار گواہ جُھوٹ نہیں بولتا لیکن جُھوٹا گواہ جُھوٹی باتیں بیان کرتا ہے۔منگل، 17 اکتوبر، 2023
اور جو کوئی اپنی صلِیب نہ اُٹھائے اور میرے پِیچھے نہ چلے وہ میرے لائق نہیں۔پیر، 16 اکتوبر، 2023
نہ دُنیا سے مُحبّت رکھّو نہ اُن چِیزوں سے جو دُنیا میں ہیں۔ جو کوئی دُنیا سے مُحبّت رکھتا ہے اُس میں باپ کی مُحبّت نہیں۔اتوار، 15 اکتوبر، 2023
شفقت بھی اَے خُداوند! تیری ہی ہےکیونکہ تُو ہر شخص کو اُس کے عمل کے مُطابِق بدلہ دیتا ہے۔
ہفتہ، 14 اکتوبر، 2023
پس خُدا کے تابِع ہو جاؤ اور اِبلِیس کا مُقابلہ کرو تو وہ تُم سے بھاگ جائے گا۔جمعہ، 13 اکتوبر، 2023
میرا جُؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو اور مُجھ سے سِیکھو۔ کیونکہ مَیں حلِیم ہُوں اور دِل کا فروتن۔ تو تُمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ کیونکہ میرا جُؤا مُلائِم ہے اور میرا بوجھ ہلکا۔جمعرات، 12 اکتوبر، 2023
کیا کوئی آدمی پوشِیدہ جگہوں میں چِھپ سکتا ہے کہ مَیں اُسے نہ دیکُھوں؟ خُداوند فرماتا ہے کیا زمِین و آسمان مُجھ سے معمُور نہیں ہیں؟ خُداوند فرماتا ہے۔بدھ، 11 اکتوبر، 2023
کوئی اپنی بِہتری نہ ڈھُونڈے بلکہ دُوسرے کی۔منگل، 10 اکتوبر، 2023
اب اِیمان اُمّید کی ہُوئی چِیزوں کا اِعتماد اور اَن دیکھی چِیزوں کا ثبُوت ہے۔پیر، 9 اکتوبر، 2023
وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔
اتوار، 8 اکتوبر، 2023
کیونکہ ہر ایک اِیمان لانے والے کی راست بازی کے لِئے مسِیح شرِیعت کا انجام ہے۔ہفتہ، 7 اکتوبر، 2023
وہ آپ ہمارے گُناہوں کو اپنے بدن پر لِئے ہُوئے صلِیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے اِعتبار سے مَر کر راست بازی کے اِعتبار سے جِئیں اور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شِفا پائی۔جمعہ، 6 اکتوبر، 2023
چُونکہ بُرے کام پر سزا کا حُکم فَوراً نہیں دِیا جاتا اِس لِئے بنی آدمؔ کا دِل اُن میں بدی پر بہ شِدّت مائِل ہے۔جمعرات، 5 اکتوبر، 2023
اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہِئے ہم نہیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہیں ہو سکتا۔بدھ، 4 اکتوبر، 2023
کیونکہ ہماری دَم بَھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحد بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔منگل، 3 اکتوبر، 2023
جو اپنے گُناہوں کو چِھپاتا ہے کامیاب نہ ہو گا لیکن جو اُن کا اِقرار کر کے اُن کو ترک کرتا ہے اُس پر رحمت ہو گی۔پیر، 2 اکتوبر، 2023
اپنی بابت خبردار رہو تاکہ جو مِحنت ہم نے کی ہے وہ تُمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بلکہ تُم کو پُورا اَجر مِلے۔اتوار، 1 اکتوبر، 2023
مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...