ہفتہ، 31 دسمبر، 2016
پس خُدا جو اُمّید کا چشمہ ہے تُمہیں اِیمان رکھنے کے باعِث ساری خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے تاکہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے تُمہاری اُمّید زِیادہ ہوتی جائے۔جمعہ، 30 دسمبر، 2016
پس خُدا جہالت کے وقتوں سے چشم پوشی کر کے اب سب آدمِیوں کو ہر جگہ حُکم دیتا ہے کہ تَوبہ کریں۔جمعرات، 29 دسمبر، 2016
راست رَو بے کھٹکے چلتا ہے لیکن جو کج روی کرتا ہے ظاہِر ہو جائے گا۔بدھ، 28 دسمبر، 2016
پِھر اُس نے بَیٹھ کر اُن بارہ کو بُلایا اور اُن سے کہا کہ اگر کوئی اوّل ہونا چاہے تو وہ سب میں پِچھلا اور سب کا خادِم بنے۔منگل، 27 دسمبر، 2016
ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔پیر، 26 دسمبر، 2016
جَیسے پُورب پچھم سے دُور ہےوَیسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دُور کر دِیں۔
اتوار، 25 دسمبر، 2016
عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہواور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔
ہفتہ، 24 دسمبر، 2016
پس یُوسفؔ بھی گلِیل کے شہر ناصرۃ سے داؤُد کے شہر بَیت لحم کو گیا جو یہُودیہ میں ہے۔ اِس لِئے کہ وہ داؤُد کے گھرانے اور اَولاد سے تھا۔ تاکہ اپنی منگیتر مریمؔ کے ساتھ جو حامِلہ تھی نام لِکھوائے۔جمعہ، 23 دسمبر، 2016
اپنے چہرے کو اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما۔اپنی شفقت سے مُجھے بچا لے۔
جمعرات، 22 دسمبر، 2016
اور تُم خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور مَیں تیرے بِیچ سے بیماری کو دُور کر دُوں گا۔بدھ، 21 دسمبر، 2016
مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔منگل، 20 دسمبر، 2016
مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔
پیر، 19 دسمبر، 2016
سب کام شِکایت اور تکرار بغَیر کِیا کرو۔ تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجرَو لوگوں میں خُدا کے بے نُقص فرزند بنے رہو (جِن کے درمِیان تُم دُنیا میں چَراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔ اور زِندگی کا کلام پیش کرتے ہو)۔اتوار، 18 دسمبر، 2016
اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے۔مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا
کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں۔
تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔
ہفتہ، 17 دسمبر، 2016
کیا تُو اُس چِیز پر آنکھ لگائے گا جو ہے ہی نہیں؟ کیونکہ دَولت یقِیناً عُقاب کی طرح پر لگا کر آسمان کی طرف اُڑ جاتی ہے۔جمعہ، 16 دسمبر، 2016
بلکہ جِس طرح تُمہارا بُلانے والا پاک ہے اُسی طرح تُم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔ کیونکہ لِکھا ہے کہ پاک ہو اِس لِئے کہ مَیں پاک ہُوں۔جمعرات، 15 دسمبر، 2016
خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالِب ہو تو وہ تُم کو مِلے گا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کرے گا۔بدھ، 14 دسمبر، 2016
کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہےاور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔
وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔
پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔
منگل، 13 دسمبر، 2016
مُحبّت صابِر ہے اور مِہربان۔ مُحبّت حَسد نہیں کرتی۔ مُحبّت شَیخی نہیں مارتی اور پُھولتی نہیں۔ نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بِہتری نہیں چاہتی۔ جُھنجھلاتی نہیں۔ بدگُمانی نہیں کرتی۔پیر، 12 دسمبر، 2016
اگر کوئی شخص میری خِدمت کرے تو میرے پِیچھے ہو لے اور جہاں مَیں ہُوں وہاں میرا خادِم بھی ہو گا۔ اگر کوئی میری خِدمت کرے تو باپ اُس کی عِزّت کرے گا۔اتوار، 11 دسمبر، 2016
تُو اپنی ہی نِگاہ میں دانِش مند نہ بن۔ خُداوند سے ڈر اور بدی سے کنارہ کر۔ یہ تیری ناف کی صِحت اور تیری ہڈِّیوں کی تازگی ہو گی۔ہفتہ، 10 دسمبر، 2016
اور یُوں ہو گا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔جمعہ، 9 دسمبر، 2016
خُداوند مُجھے ہر ایک بُرے کام سے چُھڑائے گا اور اپنی آسمانی بادشاہی میں صحِیح سلامت پُہنچا دے گا۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔جمعرات، 8 دسمبر، 2016
یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گیاور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔
منگل، 6 دسمبر، 2016
اور دیکھو مَیں آج اُسی راستے جانے والا ہُوں جو سارے جہان کا ہے اور تُم خُوب جانتے ہو کہ اُن سب اچّھی باتوں میں سے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہارے حق میں کہِیں ایک بات بھی نہ چُھوٹی۔ سب تُمہارے حق میں پُوری ہُوئِیں اور ایک بھی اُن میں سے رہ نہ گئی۔پیر، 5 دسمبر، 2016
حِکمت کا حصُول سونے سے بُہت بِہتر ہے اور فہم کا حصُول چاندی سے بُہت پسندِیدہ ہے۔اتوار، 4 دسمبر، 2016
لیکن ہمارے نزدِیک تو ایک ہی خُدا ہے یعنی باپ جِس کی طرف سے سب چِیزیں ہیں اور ہم اُسی کے لِئے ہیں اور ایک ہی خُداوند ہے یعنی یِسُوعؔ مسِیح جِس کے وسِیلہ سے سب چِیزیں مَوجُود ہُوئِیں اور ہم بھی اُسی کے وسِیلہ سے ہیں۔ہفتہ، 3 دسمبر، 2016
پس کھانے پِینے یا عِید یا نئے چاند یا سَبت کی بابت کوئی تُم پر اِلزام نہ لگائے۔ کیونکہ یہ آنے والی چِیزوں کا سایہ ہیں مگر اصل چِیزیں مسِیح کی ہیں۔جمعہ، 2 دسمبر، 2016
خُدا ہم کو برکت دے گااور زمِین کی اِنتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔
جمعرات، 1 دسمبر، 2016
نہ دُنیا سے مُحبّت رکھّو نہ اُن چِیزوں سے جو دُنیا میں ہیں۔ جو کوئی دُنیا سے مُحبّت رکھتا ہے اُس میں باپ کی مُحبّت نہیں۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
وہ وُہی چٹان ہے۔ اُس کی صنعت کامِل ہےکیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔
وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔
وہ مُنصِف اور برحق ہے۔