جمعہ، 30 ستمبر، 2016
اور اپنی بزُرگی اور اپنی تقدِیس کراؤُں گا اور بُہت سی قَوموں کی نظروں میں مشہُور ہُوں گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوند مَیں ہُوں۔جمعرات، 29 ستمبر، 2016
جو اپنے گُناہوں کو چِھپاتا ہے کامیاب نہ ہو گا لیکن جو اُن کا اِقرار کر کے اُن کو ترک کرتا ہے اُس پر رحمت ہو گی۔بدھ، 28 ستمبر، 2016
تُم نے مُجھے نہیں چُنا بلکہ مَیں نے تُمہیں چُن لِیا اور تُم کو مُقرّر کِیا کہ جا کر پَھل لاؤ اور تُمہارا پَھل قائِم رہے تاکہ میرے نام سے جو کُچھ باپ سے مانگو وہ تُم کو دے۔منگل، 27 ستمبر، 2016
یقِیناً خُداوند خُدا کُچھ نہیں کرتا جب تک کہ اپنا بھید اپنے خِدمت گُذار نبِیوں پر پہلے آشکارا نہ کرے۔پیر، 26 ستمبر، 2016
احمق فہم سے خُوش نہیں ہوتا لیکن صِرف اِس سے کہ اپنے دِل کا حال ظاہِر کرے۔اتوار، 25 ستمبر، 2016
اَے بِیوِیو! اپنے شَوہروں کی اَیسی تابِع رہو جَیسے خُداوند کی۔ کیونکہ شَوہر بِیوی کا سر ہے جَیسے کہ مسِیح کلِیسیا کا سَر ہے اور وہ خُود بدن کا بچانے والا ہے۔ہفتہ، 24 ستمبر، 2016
دُوسرا یہ ہے کہ تُو اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ۔ اِن سے بڑا اَور کوئی حُکم نہیں۔جمعہ، 23 ستمبر، 2016
جو صداقت اور شفقت کی پَیروی کرتا ہے زِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔جمعرات، 22 ستمبر، 2016
اور دَولت اور عِزّت تیری طرف سے آتی ہیں اور تُو سبھوں پر حُکُومت کرتا ہے اور تیرے ہاتھ میں قُدرت اور توانائی ہیں اور سرفراز کرنا اور سبھوں کو زور بخشنا تیرے ہاتھ میں ہے۔بدھ، 21 ستمبر، 2016
تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے
جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔
منگل، 20 ستمبر، 2016
اپنا مُنہ گُونگے کے لِئے کھول۔ اُن سب کی وکالت کو جو بیکس ہیں۔پیر، 19 ستمبر، 2016
اگر تُم میں کوئی بِیمار ہو تو کلِیسیا کے بزُرگوں کو بُلائے اور وہ خُداوند کے نام سے اُس کو تیل مَل کر اُس کے لِئے دُعا کریں۔ جو دُعا اِیمان کے ساتھ ہو گی اُس کے باعِث بِیمار بچ جائے گا اور خُداوند اُسے اُٹھا کھڑا کرے گا اور اگر اُس نے گُناہ کِئے ہوں تو اُن کی بھی مُعافی ہو جائے گی۔اتوار، 18 ستمبر، 2016
اور خُداوند ہی تیرے آگے آگے چلے گا۔ وہ تیرے ساتھ رہے گا۔ وہ تُجھ سے نہ دست بردار ہو گا نہ تُجھے چھوڑے گا سو تُو خَوف نہ کر اور بے دِل نہ ہو۔ہفتہ، 17 ستمبر، 2016
کیونکہ اُس کا قہر دم بھر کا ہے۔اُس کا کرم عُمر بھر کا۔
رات کو شاید رونا پڑے
پر صُبح کو خُوشی کی نَوبت آتی ہے۔
جمعہ، 16 ستمبر، 2016
کیونکہ جِس طرح ایک ہی شخص کی نافرمانی سے بُہت سے لوگ گُنہگار ٹھہرے اُسی طرح ایک کی فرمانبرداری سے بُہت سے لوگ راست باز ٹھہریں گے۔جمعرات، 15 ستمبر، 2016
اِسی طرح عَورتیں حیادار لِباس سے شرم اور پرہیزگاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ بال گُوندھنے اور سونے اور موتِیوں اور قِیمتی پَوشاک سے۔ بلکہ نیک کاموں سے جَیسا خُدا پرستی کا اِقرار کرنے والی عَورتوں کو مُناسِب ہے۔بدھ، 14 ستمبر، 2016
مال دار مِسکِین پر حُکمران ہوتا ہے اور قرض لینے والا قرض دینے والے کا نَوکر ہے۔منگل، 13 ستمبر، 2016
تُم دُنیا کے نُور ہو۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چِھپ نہیں سکتا۔پیر، 12 ستمبر، 2016
کیونکہ جو پَیغام تُم نے شرُوع سے سُنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّیں۔اتوار، 11 ستمبر، 2016
خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔
اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔
ہفتہ، 10 ستمبر، 2016
وہ تھکے ہُوئے کو زور بخشتا ہے اور ناتوان کی توانائی کو زِیادہ کرتا ہے۔جمعہ، 9 ستمبر، 2016
لیکن خُداوند فرماتا ہےاب بھی پُورے دِل سے اور روزہ رکھ کر اور
گِریہ و زاری و ماتم کرتے ہُوئے میری
طرف رجُوع لاؤ۔
جمعرات، 8 ستمبر، 2016
اَے میرے بیٹے! اپنے باپ کے فرمان کو بجا لا اور اپنی ماں کی تعلِیم کو نہ چھوڑ۔بدھ، 7 ستمبر، 2016
اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اپنی جان کی فِکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پِئیں گے؟ اور نہ اپنے بدن کی کہ کیا پہنیں گے؟ کیا جان خُوراک سے اور بدن پوشاک سے بڑھ کر نہیں؟منگل، 6 ستمبر، 2016
یِسُوعؔ نے اُنہیں جواب دِیا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی گُناہ کرتا ہے گُناہ کا غُلام ہے۔پیر، 5 ستمبر، 2016
جو کلام پر توجُّہ کرتا ہے بھلائی دیکھے گا اور جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے مُبارک ہے۔اتوار، 4 ستمبر، 2016
اُس کے مالِک نے اُس سے کہا اَے اچّھے اور دِیانت دار نَوکر شاباش! تُو تھوڑے میں دِیانت دار رہا۔ مَیں تُجھے بُہت چِیزوں کا مُختار بناؤں گا۔ اپنے مالِک کی خُوشی میں شرِیک ہو۔ہفتہ، 3 ستمبر، 2016
نگِین کی مانِند مُجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعوِیذ کی مانِند اپنے بازُو پرکیونکہ عِشق مَوت کی مانِند زبردست ہے
اور غَیرت پاتال سی بے مُروّت ہے۔
اُس کے شُعلے آگ کے شُعلے ہیں
اور خُداوند کے شُعلہ کی مانِند۔
جمعہ، 2 ستمبر، 2016
آسمان خُداوند کے کلام سےاور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔
جمعرات، 1 ستمبر، 2016
کیونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہیں مِلی جِس سے پِھر ڈر پَیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح مِلی جِس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...