بدھ، 31 مئی، 2017
اور اِن سب کے اُوپر مُحبّت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔منگل، 30 مئی، 2017
لیکن مَیں مُلکِ مِصرؔ ہی سے خُداوند تیرا خُدا ہُوں اور میرے سِوا تُو کِسی معبُود کو نہیں جانتا تھا کیونکہ میرے سِوا کوئی اَور نجات دینے والا نہیں ہے۔پیر، 29 مئی، 2017
لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پرازل سے ابد تک
اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔
یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
اتوار، 28 مئی، 2017
پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رَحم ہو اور وہ فضل حاصِل کریں جو ضرُورت کے وقت ہماری مدد کرے۔ہفتہ، 27 مئی، 2017
دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔جمعہ، 26 مئی، 2017
تیری باتوں کی تشرِیح نُور بخشتی ہے۔وہ سادہ دِلوں کو عقل مند بناتی ہے۔
جمعرات، 25 مئی، 2017
اور اُس کے جاتے وقت جب وہ آسمان کی طرف غَور سے دیکھ رہے تھے تو دیکھو دو مَرد سفید پَوشاک پہنے اُن کے پاس آ کھڑے ہُوئے۔ اور کہنے لگے اَے گلِیلی مَردو! تُم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یِہی یِسُوعؔ جو تُمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے اِسی طرح پِھر آئے گا جِس طرح تُم نے اُسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے۔بدھ، 24 مئی، 2017
خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔وُہی بچا لے گا۔
وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔
وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔
وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔
منگل، 23 مئی، 2017
اگر کوئی کہے کہ مَیں خُدا سے مُحبّت رکھتا ہُوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھّے تو جُھوٹا ہے کیونکہ جو اپنے بھائی سے جِسے اُس نے دیکھا ہے مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا سے بھی جِسے اُس نے نہیں دیکھا مُحبّت نہیں رکھ سکتا۔پیر، 22 مئی، 2017
جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہےتو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔
اتوار، 21 مئی، 2017
تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔ہفتہ، 20 مئی، 2017
یِسُوعؔ نے سُن کر اُسے جواب دِیا کہ خَوف نہ کر فقط اِعتقاد رکھ۔ وہ بچ جائے گی۔جمعہ، 19 مئی، 2017
اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔جمعرات، 18 مئی، 2017
برادرانہ مُحبّت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو۔ عِزّت کے رُو سے ایک دُوسرے کو بِہتر سمجھو۔بدھ، 17 مئی، 2017
مَیں راست بازوں کو نہیں بلکہ گُنہگاروں کو تَوبہ کے لِئے بُلانے آیا ہُوں۔منگل، 16 مئی، 2017
خُداوند میں مُطمِئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میں کامیاب ہوتا
اور بُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔
پیر، 15 مئی، 2017
پس خُدا کے قَوی ہاتھ کے نِیچے فروتنی سے رہو تاکہ وہ تُمہیں وقت پر سر بُلند کرے۔اتوار، 14 مئی، 2017
اور وہاں کے بِیماروں کو اچھّا کرو اور اُن سے کہو کہ خُدا کی بادشاہی تُمہارے نزدِیک آ پہنچی ہے۔ہفتہ، 13 مئی، 2017
(الف) مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔
جمعہ، 12 مئی، 2017
مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیںکیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔
جمعرات، 11 مئی، 2017
کیونکہ خُداوند کی نظر راست بازوں کی طرف ہےاور اُس کے کان اُن کی دُعا پر لگے ہیں۔
مگر بدکار خُداوند کی نِگاہ میں ہیں۔
بدھ، 10 مئی، 2017
آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں!اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔
منگل، 9 مئی، 2017
لیکن یِسُوعؔ نے کہا بچّوں کو میرے پاس آنے دو اور اُنہیں منع نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔پیر، 8 مئی، 2017
تَوبہ کرو اور اپنے تمام گُناہوں سے باز آؤ تاکہ بدکرداری تُمہاری ہلاکت کا باعِث نہ ہو۔اتوار، 7 مئی، 2017
اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنیاور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔
ہفتہ، 6 مئی، 2017
کیونکہ راست بازی کے لِئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نجات کے لِئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے۔جمعہ، 5 مئی، 2017
اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تَلے آدمِیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔جمعرات، 4 مئی، 2017
خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔
بدھ، 3 مئی، 2017
تب تُم میرا نام لو گے اور مُجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تُمہاری سنُوں گا۔منگل، 2 مئی، 2017
غرض اَے بھائِیو! خُوش رہو۔ کامِل بنو۔ خاطِر جمع رکھّو۔ یک دِل رہو۔ میل مِلاپ رکھّو تو خُدا مُحبّت اور میل مِلاپ کا چشمہ تُمہارے ساتھ ہو گا۔پیر، 1 مئی، 2017
جب مَیں نے کہا میرا پاؤں پِھسل چلاتو اَے خُداوند! تیری شفقت نے مُجھے
سنبھال لِیا۔
متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...