اتوار، 31 مارچ، 2019
اُمّید میں خُوش۔ مُصِیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغُول رہو۔ہفتہ، 30 مارچ، 2019
اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائےتو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔
اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے
تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔
جمعرات، 28 مارچ، 2019
اچھّا آدمی اپنے دِل کے اچّھے خزانہ سے اچھّی چِیزیں نِکالتا ہے اور بُرا آدمی بُرے خزانہ سے بُری چِیزیں نِکالتا ہے کیونکہ جو دِل میں بھرا ہے وُہی اُس کے مُنہ پر آتا ہے۔بدھ، 27 مارچ، 2019
اپنا مُنہ کھول۔ راستی سے فَیصلہ کر اور مِسکِینوں اور مُحتاجوں کا اِنصاف کر۔منگل، 26 مارچ، 2019
مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔پیر، 25 مارچ، 2019
بلکہ جب تُو خَیرات کرے تو جو تیرا دہنا ہاتھ کرتا ہے اُسے تیرا بایاں ہاتھ نہ جانے۔ تاکہ تیری خَیرات پوشِیدہ رہے۔ اِس صُورت میں تیرا باپ جو پوشِیدگی میں دیکھتا ہے تُجھے بدلہ دے گا۔اتوار، 24 مارچ، 2019
بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔
ہفتہ، 23 مارچ، 2019
اُس پر جو بے دِل ہونے کو ہے اُس کے دوستکی طرف سے مِہربانی ہونی چاہئے
بلکہ اُس پر بھی جو قادِرِ مُطلِق کا خَوف چھوڑ دیتا ہے۔
جمعہ، 22 مارچ، 2019
خُوشی کرنے والوں کے ساتھ خُوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔جمعرات، 21 مارچ، 2019
خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔
بدھ، 20 مارچ، 2019
غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبُوط بنو۔منگل، 19 مارچ، 2019
یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہاُس کی رحمت لازوال ہے۔
وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔
پیر، 18 مارچ، 2019
لڑکے کی اُس راہ میں تربِیّت کر جِس پر اُسے جانا ہے۔ وہ بُوڑھا ہو کر بھی اُس سے نہیں مُڑے گا۔اتوار، 17 مارچ، 2019
کَون ہم کو مسِیح کی مُحبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصِیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پَن یا خطرہ یا تلوار؟ہفتہ، 16 مارچ، 2019
کیا تُم نہیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرام کار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے نہ بُت پرست نہ زِنا کار نہ عیاش۔ نہ لَونڈے باز۔ نہ چور۔ نہ لالچی نہ شرابی۔ نہ گالِیاں بَکنے والے نہ ظالِم۔جمعہ، 15 مارچ، 2019
ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہےجِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
جمعرات، 14 مارچ، 2019
کہ اگر تُو اپنی زُبان سے یِسُوعؔ کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نجات پائے گا۔بدھ، 13 مارچ، 2019
اب اَے بھائِیو! یِسُوعؔ مسِیح جو ہمارا خُداوند ہے اُس کے نام کے وسِیلہ سے مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ سب ایک ہی بات کہو اور تُم میں تفرِقے نہ ہوں بلکہ باہم یک دِل اور یک رای ہو کر کامِل بنے رہو۔منگل، 12 مارچ، 2019
آدمی کا دِل فِکرمندی سے دَب جاتا ہے لیکن اچھّی بات سے خُوش ہوتا ہے۔پیر، 11 مارچ، 2019
مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لِئے آزاد کِیا ہے پس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔اتوار، 10 مارچ، 2019
لیکن خُداوند کا اِنتظار کرنے والے ازسرِ نَو زور حاصِل کریں گے۔وہ عُقابوں کی مانِند بال و پر سے اُڑیں گے
وہ دَوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔
وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔
ہفتہ، 9 مارچ، 2019
آسمان پر تیرے سوا میرا کَون ہے؟اور زمِین پر تیرے سوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔
جمعہ، 8 مارچ، 2019
لیکن مَیں تُم سُننے والوں سے کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محُبّت رکھّو۔ جو تُم سے عداوت رکھّیں اُن کا بھلا کرو۔ جو تُم پر لَعنت کریں اُن کے لِئے برکت چاہو۔ جو تُمہاری تحقِیر کریں اُن کے لِئے دُعا کرو۔جمعرات، 7 مارچ، 2019
جو کوئی گُناہ کرتا ہے وہ شرع کی مُخالِفت کرتا ہے اور گُناہ شرع کی مُخالِفت ہی ہے۔بدھ، 6 مارچ، 2019
جو اپنے نفس پر ضابِط نہیں وہ بے فصِیل اور مِسمار شُدہ شہر کی مانِند ہے۔منگل، 5 مارچ، 2019
عالَمِ بالا کی چِیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمِین پر کی چِیزوں کے۔پیر، 4 مارچ، 2019
خُداوند تُمہارے ساتھ ہے جب تک تُم اُس کے ساتھ ہو اور اگر تُم اُس کے طالِب ہو تو وہ تُم کو مِلے گا پر اگر تُم اُسے ترک کرو تو وہ تُم کو ترک کرے گا۔اتوار، 3 مارچ، 2019
خُدا ہم کو برکت دے گااور زمِین کی اِنتہا تک سب لوگ اُس کا ڈر مانیں گے۔
ہفتہ، 2 مارچ، 2019
لیکن خُداوند فرماتا ہےاب بھی پُورے دِل سے اور روزہ رکھ کر اور
گِریہ و زاری و ماتم کرتے ہُوئے میری
طرف رجُوع لاؤ۔
جمعہ، 1 مارچ، 2019
اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
اَے خُداوند پر آس رکھنے والو!سب مضبُوط ہو اور تُمہارا دِل قوی رہے۔