پیر، 31 اگست، 2015
کِسی راست باز کی خاطِر بھی مُشکل سے کوئی اپنی جان دے گا مگر شاید کِسی نیک آدمی کے لِئے کوئی اپنی جان تک دے دینے کی جُرأت کرے۔ لیکن خُدا اپنی مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح ہماری خاطِر مُؤا۔اتوار، 30 اگست، 2015
اور اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہو جانے سے اپنی صُورت بدلتے جاؤ تاکہ خُدا کی نیک اور پسندِیدہ اور کامِل مرضی تجربہ سے معلُوم کرتے رہو۔ہفتہ، 29 اگست، 2015
اَے خُداوند پر آس رکھنے والو!سب مضبُوط ہو اور تُمہارا دِل قوی رہے۔
جمعہ، 28 اگست، 2015
کیا تُو نہیں جانتا؟ کیا تُو نے نہیں سُنا کہخُداوند خُدایِ ابدی و تمام زمِین کا خالِق تھکتا نہیں
اور ماندہ نہیں ہوتا؟
اُس کی حِکمت اِدراک سے باہر ہے۔
جمعرات، 27 اگست، 2015
چُنانچہجو کوئی زِندگی سے خُوش ہونا
اور اچھّے دِن دیکھنا چاہے
وہ زُبان کو بدی سے
اور ہونٹوں کو مکر کی بات کہنے سے باز رکھّے۔
بدی سے کنارہ کرے اور نیکی کو عمل میں لائے۔
صُلح کا طالِب ہو اور اُس کی کوشِش میں رہے۔
بدھ، 26 اگست، 2015
جو قہر کرنے میں دِھیما ہے پہلوان سے بِہتر ہے اور وہ جو اپنی رُوح پر ضابِط ہے اُس سے جو شہر کو لے لیتا ہے۔منگل، 25 اگست، 2015
وہ آپ ہمارے گُناہوں کو اپنے بدن پر لِئے ہُوئے صلِیب پر چڑھ گیا تاکہ ہم گُناہوں کے اِعتبار سے مَر کر راست بازی کے اِعتبار سے جِئیں اور اُسی کے مار کھانے سے تُم نے شِفا پائی۔پیر، 24 اگست، 2015
ہمارے خُدا اور باپ کے نزدِیک خالِص اور بے عَیب دِین داری یہ ہے کہ یتِیموں اور بیواؤں کی مُصِیبت کے وقت اُن کی خبر لیں اور اپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھّیں۔اتوار، 23 اگست، 2015
ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔اَیسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔
ہفتہ، 22 اگست، 2015
کیا پَیسے کی دو چِڑِیاں نہیں بِکتِیں؟ اور اُن میں سے ایک بھی تُمہارے باپ کی مرضی بغَیر زمِین پر نہیں گِر سکتی۔ بلکہ تُمہارے سر کے بال بھی سب گِنے ہُوئے ہیں۔ پس ڈرو نہیں۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑِیوں سے زِیادہ ہے۔جمعہ، 21 اگست، 2015
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کیا! اگر تُو کر سکتا ہے! جو اِعتقاد رکھتا ہے اُس کے لِئے سب کُچھ ہو سکتا ہے۔جمعرات، 20 اگست، 2015
جو حِکمت حاصِل کرتا ہے اپنی جان کو عزِیز رکھتا ہے۔ جو فہم کی مُحافظت کرتا ہے فائدہ اُٹھائے گا۔بدھ، 19 اگست، 2015
اور مُحبّت سے چلو۔ جَیسے مسِیح نے تُم سے مُحبّت کی اور ہمارے واسطے اپنے آپ کو خُوشبُو کی مانِند خُدا کی نذر کر کے قُربان کِیا۔منگل، 18 اگست، 2015
برادرانہ مُحبّت قائِم رہے۔ مُسافِر پروَری سے غافِل نہ رہو کیونکہ اِسی کی وجہ سے بعض نے بے خبری میں فرِشتوں کی مِہمان داری کی ہے۔پیر، 17 اگست، 2015
صادِق کا باپ نہایت خُوش ہو گا اور دانِش مند کا باپ اُس سے شادمانی کرے گا۔اتوار، 16 اگست، 2015
مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو میرے بھیجے ہُوئے کو قبُول کرتا ہے وہ مُجھے قبُول کرتا ہے اور جو مُجھے قبُول کرتا ہے وہ میرے بھیجنے والے کو قبُول کرتا ہے۔ہفتہ، 15 اگست، 2015
اور اُس نے اُن سے کہا خبردار! اپنے آپ کو ہر طرح کے لالچ سے بچائے رکھّو کیونکہ کِسی کی زِندگی اُس کے مال کی کثرت پر مَوقُوف نہیں۔جمعہ، 14 اگست، 2015
تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔
تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔
جمعرات، 13 اگست، 2015
چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔ اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔بدھ، 12 اگست، 2015
اور مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو نِکمّی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دِن اُس کا حِساب دیں گے۔منگل، 11 اگست، 2015
دوست ہر وقت مُحبّت دِکھاتا ہے اور بھائی مُصِیبت کے دِن کے لِئے پَیدا ہُؤا ہے۔پیر، 10 اگست، 2015
جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں۔اتوار، 9 اگست، 2015
دیکھو باپ نے ہم سے کَیسی مُحبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لِئے نہیں جانتی کہ اُس نے اُسے بھی نہیں جانا۔ہفتہ، 8 اگست، 2015
زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔
جمعہ، 7 اگست، 2015
اور آدمی اگر ساری دُنیا کو حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟جمعرات، 6 اگست، 2015
ہاں گھاس مُرجھاتی ہے۔ پُھول کُملاتا ہےپر ہمارے خُدا کا کلام ابد تک قائِم ہے۔
بدھ، 5 اگست، 2015
جُھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سےاے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔
منگل، 4 اگست، 2015
ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسِیلہ سے مخلصی یعنی قصُوروں کی مُعافی اُس کے اُس فضل کی دَولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔پیر، 3 اگست، 2015
تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔ کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔اتوار، 2 اگست، 2015
اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔ہفتہ، 1 اگست، 2015
اور جَیسے آدمؔ میں سب مَرتے ہیں وَیسے ہی مسِیح میں سب زِندہ کِئے جائیں گے۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...