پیر، 31 اگست، 2020
خُداوند نے شَیطان سے کہا دیکھ اُس کا سب کُچھ تیرے اِختیار میں ہے۔ صِرف اُس کو ہاتھ نہ لگانا۔ تب شَیطان خُداوند کے سامنے سے چلا گیا۔اتوار، 30 اگست، 2020
حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہو گی۔ہفتہ، 29 اگست، 2020
اور ہمیں آزمایش میں نہ لابلکہ بُرائی سے بچا (کیونکہ بادشاہی اور قُدرت
اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمِین)۔
جمعہ، 28 اگست، 2020
کوشِش میں سُستی نہ کرو۔ رُوحانی جوش میں بھرے رہو۔ خُداوند کی خِدمت کرتے رہو۔جمعرات، 27 اگست، 2020
(الف) مُبارک ہیں وہ جو کامِل رفتار ہیں۔جو خُداوند کی شرِیعت پر عمل کرتے ہیں۔
بدھ، 26 اگست، 2020
اور دُعا کرتے وقت غَیر قَوموں کے لوگوں کی طرح بَک بَک نہ کرو کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بُہت بولنے کے سبب سے ہماری سُنی جائے گی۔منگل، 25 اگست، 2020
خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔
پیر، 24 اگست، 2020
وہ راست بازوں کے لِئے مدد تیّار رکھتا ہے اور راست رَو کے لِئے سِپر ہے۔اتوار، 23 اگست، 2020
مگر اَے میرے بھائِیو! سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ قَسم نہ کھاؤ۔ نہ آسمان کی نہ زمِین کی۔ نہ کِسی اَور چِیز کی بلکہ ہاں کی جگہ ہاں کرو اور نہیں کی جگہ نہیں تاکہ سزا کے لائِق نہ ٹھہرو۔ہفتہ، 22 اگست، 2020
کیا پَیسے کی دو چِڑِیاں نہیں بِکتِیں؟ اور اُن میں سے ایک بھی تُمہارے باپ کی مرضی بغَیر زمِین پر نہیں گِر سکتی۔ بلکہ تُمہارے سر کے بال بھی سب گِنے ہُوئے ہیں۔ پس ڈرو نہیں۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑِیوں سے زِیادہ ہے۔جمعہ، 21 اگست، 2020
لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔
جمعرات، 20 اگست، 2020
نِشان کی طرف دَوڑا ہُؤا جاتا ہُوں تاکہ اُس اِنعام کو حاصِل کرُوں جِس کے لِئے خُدا نے مُجھے مسِیح یِسُوعؔ میں اُوپر بُلایا ہے۔بدھ، 19 اگست، 2020
تُم خُداوند اپنے خُدا کی پَیروی کرنا اور اُس کا خَوف ماننا اور اُس کے حُکموں پر چلنا اور اُس کی بات سُننا۔ تُم اُسی کی بندگی کرنا اور اُسی سے لِپٹے رہنا۔منگل، 18 اگست، 2020
لیکن مَیں نے تُو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے۔میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔
مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گا
کیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔
پیر، 17 اگست، 2020
اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔اتوار، 16 اگست، 2020
اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تُمہارے پاؤں سے جلد کُچلوا دے گا۔ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
ہفتہ، 15 اگست، 2020
اَے میرے بیٹے! اگر تُو دانا دِل ہے تو میرا دِل۔ ہاں میرا دِل خُوش ہو گا۔جمعہ، 14 اگست، 2020
کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضرُورت کے مُوافِق ترقّی کے لِئے اچھّی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔جمعرات، 13 اگست، 2020
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔بدھ، 12 اگست، 2020
اپنا بوجھ خُداوند پر ڈال دے۔ وہ تُجھے سنبھالے گا۔وہ صادِق کو کبھی جُنبش نہ کھانے دے گا۔
منگل، 11 اگست، 2020
اور اُس نے اُن سے کہا خبردار! اپنے آپ کو ہر طرح کے لالچ سے بچائے رکھّو کیونکہ کِسی کی زِندگی اُس کے مال کی کثرت پر مَوقُوف نہیں۔پیر، 10 اگست، 2020
یِسُوعؔ نے پِھر اُن سے مُخاطِب ہو کر کہا دُنیا کا نُور مَیں ہُوں۔ جو میری پیرَوی کرے گا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔اتوار، 9 اگست، 2020
حِکمت حاصِل کر۔ فہم حاصِل کر۔ بُھولنا مت اور میرے مُنہ کی باتوں سے برگشتہ نہ ہونا۔ہفتہ، 8 اگست، 2020
بدی کے عِوض بدی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو بلکہ اِس کے برعکس برکت چاہو کیونکہ تُم برکت کے وارِث ہونے کے لِئے بُلائے گئے ہو۔جمعہ، 7 اگست، 2020
اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولےاور تاک میں پَھل نہ لگے
اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے
اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو
اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں
اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں
تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گا
اور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقت ہُوں گا۔
جمعرات، 6 اگست، 2020
مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیااور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔
بدھ، 5 اگست، 2020
لیکن کلام پر عمل کرنے والے بنو نہ محض سُننے والے جو اپنے آپ کو دھوکا دیتے ہیں۔منگل، 4 اگست، 2020
چُونکہ اُس نے اپنے رُوح میں سے ہمیں دِیا ہے اِس سے ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔پیر، 3 اگست، 2020
مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔
اتوار، 2 اگست، 2020
دُنیا اور اُس کی خواہِش دونوں مِٹتی جاتی ہیں لیکن جو خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وہ ابد تک قائِم رہے گا۔ہفتہ، 1 اگست، 2020
کیا وہ روزہ جو مَیں چاہتا ہُوں یہ نہیں کہ ظُلم کی زنجِیریں توڑیں اور جُوئے کے بندھن کھولیں اور مظلُوموں کو آزاد کریں بلکہ ہر ایک جُوئے کو توڑ ڈالیں؟متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے۔
تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔