منگل، 30 نومبر، 2021
مگر خُداوند سچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔پیر، 29 نومبر، 2021
یہ کِس نے کِیااور اِبتدائی پُشتوں کو طلب کر کے انجام دِیا؟
مَیں خُداوند نے جو اوّل و آخِر ہُوں۔
وہ مَیں ہی ہُوں۔
اتوار، 28 نومبر، 2021
مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔ حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں۔ہفتہ، 27 نومبر، 2021
پس اَے میرے عزِیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری مِحنت خُداوند میں بے فائِدہ نہیں ہے۔جمعہ، 26 نومبر، 2021
شرِیر قرض لیتا ہے اور ادا نہیں کرتالیکن صادِق رحم کرتا ہے اور دیتا ہے۔
جمعرات، 25 نومبر، 2021
اَے بھائِیو! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا اِیمان بُہت بڑھتا جاتا ہے اور تُم سب کی مُحبّت آپس میں زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔بدھ، 24 نومبر، 2021
اُس نے کہا ہاں۔ مگر زِیادہ مُبارک وہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔منگل، 23 نومبر، 2021
اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔پیر، 22 نومبر، 2021
میرا حُکم یہ ہے کہ جَیسے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّو۔اتوار، 21 نومبر، 2021
اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔ہفتہ، 20 نومبر، 2021
ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہےجِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
جمعہ، 19 نومبر، 2021
سُن اَے اِسرائیلؔ! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُداوند ہے۔ تُو اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خُداوند اپنے خُدا سے مُحبّت رکھ۔جمعرات، 18 نومبر، 2021
مَیں راست بازوں کو نہیں بلکہ گُنہگاروں کو تَوبہ کے لِئے بُلانے آیا ہُوں۔بدھ، 17 نومبر، 2021
لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔
وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔
منگل، 16 نومبر، 2021
اور خُدا کے پاک رُوح کو رنجِیدہ نہ کرو جِس سے تُم پر مخلصی کے دِن کے لِئے مُہر ہُوئی۔پیر، 15 نومبر، 2021
پس اَے عزِیزو! چُونکہ ہم سے اَیسے وعدے کِئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جِسمانی اور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکِیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔اتوار، 14 نومبر، 2021
دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔
ہفتہ، 13 نومبر، 2021
آدھی رات کے قرِیب پَولُس اور سِیلاؔس دُعا کر رہے اور خُدا کی حمد کے گِیت گا رہے تھے اور قَیدی سُن رہے تھے۔جمعہ، 12 نومبر، 2021
مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔جمعرات، 11 نومبر، 2021
تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے
جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔
بدھ، 10 نومبر، 2021
شرِیعت کی یہ کِتاب تیرے مُنہ سے نہ ہٹے بلکہ تُجھے دِن اور رات اِسی کا دھیان ہو تاکہ جو کُچھ اِس میں لِکھا ہے اُس سب پر تُو اِحتیاط کر کے عمل کر سکے کیونکہ تب ہی تُجھے اِقبال مندی کی راہ نصِیب ہو گی اور تُو خُوب کامیاب ہو گا۔منگل، 9 نومبر، 2021
تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔پیر، 8 نومبر، 2021
مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔
اتوار، 7 نومبر، 2021
کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا غفُور و رحِیم ہے اور اگر تُم اُس کی طرف پِھرو تو وہ تُم سے اپنا مُنہ پھیر نہ لے گا۔ہفتہ، 6 نومبر، 2021
اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا نامُمکِن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔جمعہ، 5 نومبر، 2021
یہ بھی ربُّ الافواج سے مُقرّر ہُؤا ہے جِس کی مصلحت عجِیب اور دانائی عظِیم ہے۔جمعرات، 4 نومبر، 2021
تَو بھی اِس سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تُمہارے تابِع ہیں بلکہ اِس سے خُوش ہو کہ تُمہارے نام آسمان پر لِکھے ہُوئے ہیں۔بدھ، 3 نومبر، 2021
کیا مَیں نے تُجھ کو حُکم نہیں دِیا؟ سو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ خَوف نہ کھا اور بے دِل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔منگل، 2 نومبر، 2021
اَے خُدا تُو آسمان پر سرفراز ہو!تیرا جلال ساری زمِین پر ہو!
پیر، 1 نومبر، 2021
یِسُوعؔ نے کہا یہ کہ خُون نہ کر۔ زِنا نہ کر۔ چوری نہ کر۔ جُھوٹی گواہی نہ دے۔ اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر اور اپنے پڑوسی سے اپنی مانِند مُحبّت رکھ۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...