ہفتہ، 31 اگست، 2019
جو تُم نے شرُوع سے سُنا ہے وُہی تُم میں قائِم رہے۔ جو تُم نے شرُوع سے سُنا ہے اگر وہ تُم میں قائِم رہے تو تُم بھی بیٹے اور باپ میں قائِم رہو گے۔جمعہ، 30 اگست، 2019
یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔
جمعرات، 29 اگست، 2019
سو جان لے کہ خُداوند تیرا خُدا وُہی خُدا ہے۔ وہ وفادار خُدا ہے اور جو اُس سے مُحبّت رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں اُن کے ساتھ ہزار پُشت تک وہ اپنے عہد کو قائِم رکھتا اور اُن پر رحم کرتا ہے۔بدھ، 28 اگست، 2019
غرض اِیمان اُمّید مُحبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے۔منگل، 27 اگست، 2019
تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّےاور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟
پیر، 26 اگست، 2019
مگر جو حِکمت اُوپر سے آتی ہے اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے۔ پِھر مِلنسار حلِیم اور تربِیّت پذِیر۔ رَحم اور اچھّے پَھلوں سے لدی ہُوئی۔ بے طرف دار اور بے رِیا ہوتی ہے۔اتوار، 25 اگست، 2019
کیونکہ ہم اِیمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔ہفتہ، 24 اگست، 2019
اَے خُداوند! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے۔
جمعہ، 23 اگست، 2019
کیونکہ تُم کو غُلامی کی رُوح نہیں مِلی جِس سے پِھر ڈر پَیدا ہو بلکہ لے پالک ہونے کی رُوح مِلی جِس سے ہم ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پُکارتے ہیں۔جمعرات، 22 اگست، 2019
خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا جَیسی دیر بعض لوگ سمجھتے ہیں بلکہ تُمہارے بارے میں تحمُّل کرتا ہے اِس لِئے کہ کِسی کی ہلاکت نہیں چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ سب کی تَوبہ تک نَوبت پُہنچے۔منگل، 20 اگست، 2019
شرِیعت کا دینے والا اور حاکِم تو ایک ہی ہے جو بچانے اور ہلاک کرنے پر قادِر ہے۔ تُو کَون ہے جو اپنے پڑوسی پر اِلزام لگاتا ہے؟پیر، 19 اگست، 2019
جِس حال میں کہ ہم دیکھی ہُوئی چِیزوں پر نہیں بلکہ اندیکھی چِیزوں پر نظر کرتے ہیں کیونکہ دیکھی ہُوئی چِیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چِیزیں ابدی ہیں۔اتوار، 18 اگست، 2019
مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے
جُنبِش نہ ہو گی۔
ہفتہ، 17 اگست، 2019
ہوا کے پرِندوں کو دیکھو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ کوٹِھیوں میں جمع کرتے ہیں تَو بھی تُمہارا آسمانی باپ اُن کو کِھلاتا ہے۔ کیا تُم اُن سے زِیادہ قدر نہیں رکھتے؟جمعہ، 16 اگست، 2019
اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجِیل کی مُنادی کرو۔جمعرات، 15 اگست، 2019
لیکن خُداوند کی شفقت اُس سے ڈرنے والوں پرازل سے ابد تک
اور اُس کی صداقت نسل در نسل ہے۔
یعنی اُن پر جو اُس کے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اور اُس کے قوانِین پر عمل کرنا یاد رکھتے ہیں۔
بدھ، 14 اگست، 2019
اور مسِیح کا اِطمِینان جِس کے لِئے تُم ایک بدن ہو کر بُلائے بھی گئے ہو تُمہارے دِلوں پر حُکُومت کرے اور تُم شُکر گُذار رہو۔منگل، 13 اگست، 2019
جو اِیمان لائے اور بپتِسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرِم ٹھہرایا جائے گا۔پیر، 12 اگست، 2019
خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔اتوار، 11 اگست، 2019
اگر ہم جِیتے ہیں تو خُداوند کے واسطے جِیتے ہیں اور اگر مَرتے ہیں تو خُداوند کے واسطے مَرتے ہیں۔ پس ہم جِئیں یا مَریں خُداوند ہی کے ہیں۔ہفتہ، 10 اگست، 2019
خُدا نے اِبتدا میں زمِین و آسمان کو پَیدا کِیا۔ اور زمِین وِیران اور سُنسان تھی اور گہراؤ کے اُوپر اندھیرا تھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتی تھی۔جمعہ، 9 اگست، 2019
(نون) تیرا کلام میرے قدموں کے لِئے چراغاور میری راہ کے لِئے رَوشنی ہے۔
جمعرات، 8 اگست، 2019
کمزور اِیمان والے کو اپنے میں شامِل تو کر لو مگر شک و شُبہ کی تکراروں کے لِئے نہیں۔بدھ، 7 اگست، 2019
یِسُوعؔ نے اُس سے کہا جا تیرے اِیمان نے تُجھے اچّھا کر دِیا۔وہ فی الفَور بِینا ہو گیا اور راہ میں اُس کے پِیچھے ہو لِیا۔
منگل، 6 اگست، 2019
خُداوند پردیسیوں کی حِفاظت کرتا ہے۔وہ یتِیم اور بیوہ کو سنبھالتا ہے
لیکن شرِیروں کی راہ ٹیڑھی کر دیتا ہے۔
پیر، 5 اگست، 2019
یِسُوعؔ نے اُن سے کہا زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں۔ جو میرے پاس آئے وہ ہرگِز بُھوکا نہ ہو گا اور جو مُجھ پر اِیمان لائے وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا۔اتوار، 4 اگست، 2019
مگر خُداوند سچّا ہے۔ وہ تُم کو مضبُوط کرے گا اور اُس شرِیر سے محفُوظ رکھّے گا۔ہفتہ، 3 اگست، 2019
خُداوند کا خَوف حِکمت کا شرُوع ہے اور اُس قُدُّوس کی پہچان فہم ہے۔جمعہ، 2 اگست، 2019
اور تُم اِسی کے لِئے بُلائے گئے ہو کیونکہ مسِیح بھی تُمہارے واسطے دُکھ اُٹھا کر تُمہیں ایک نمُونہ دے گیا ہے تاکہ اُس کے نقشِ قدم پر چلو۔جمعرات، 1 اگست، 2019
مگر رُوح کا پھل مُحبّت۔ خُوشی۔ اِطمِینان۔ تحمُّل۔ مِہربانی۔ نیکی۔ اِیمان داری۔ حِلم۔ پرہیزگاری ہے۔ اَیسے کاموں کی کوئی شرِیعت مُخالِف نہیں۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
اَے خُداوند پر آس رکھنے والو!سب مضبُوط ہو اور تُمہارا دِل قوی رہے۔
بے ترتیب بائبل آیت
تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوں
مَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مدد کرُوں گا
اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھے سنبھالُوں گا۔اگلی آیت!