جمعرات، 31 اگست، 2017
خُداوند کا رُوح مُجھ پر ہے۔اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے غرِیبوں کو
خُوشخبری دینے کے لِئے مَسح کِیا۔
اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ قَیدِیوں کو رِہائی
اور اندھوں کو بِینائی پانے کی خبر سُناوُں۔
کُچلے ہُوؤں کو آزاد کرُوں۔
بدھ، 30 اگست، 2017
اَے بِیویو! جَیسا خُداوند میں مُناسِب ہے اپنے شَوہروں کے تابِع رہو۔اَے شَوہرو! اپنی بِیویوں سے مُحبّت رکھّو اور اُن سے تلخ مِزاجی نہ کرو۔
منگل، 29 اگست، 2017
اور اگر کوئی ایک پر غالِب ہو تو دو اُس کا سامنا کر سکتے ہیں اور تِہری ڈوری جلد نہیں ٹُوٹتی۔پیر، 28 اگست، 2017
تُو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا تاکہ تیری عمر اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔اتوار، 27 اگست، 2017
بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہجو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکِھیں نہ کانوں نے سُنِیں
نہ آدمی کے دِل میں آئِیں۔
وہ سب خُدا نے اپنے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔
ہفتہ، 26 اگست، 2017
گھر اور مال تو باپ دادا سے مِیراث میں مِلتے ہیں لیکن دانِش مند بِیوی خُداوند سے مِلتی ہے۔جمعہ، 25 اگست، 2017
خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیںاور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
جمعرات، 24 اگست، 2017
وقت کو غنِیمت جان کر باہر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔ تُمہارا کلام ہمیشہ اَیسا پُر فضل اور نمکِین ہو کہ تُمہیں ہر شخص کو مُناسِب جواب دینا آ جائے۔بدھ، 23 اگست، 2017
اِقبال مندی کے دِن خُوشی میں مشغُول ہو پر مُصِیبت کے دِن میں سوچ بلکہ خُدا نے اِس کو اُس کے مُقابِل بنار کھّا ہے تاکہ اِنسان اپنے بعد کی کِسی بات کو دریافت نہ کر سکے۔منگل، 22 اگست، 2017
بلکہ مُحبّت کے ساتھ سچّائی پر قائِم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی مسِیح کے ساتھ پَیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں۔پیر، 21 اگست، 2017
فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹّھوں میں نہیں اُڑایا جاتا کیونکہ آدمی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔اتوار، 20 اگست، 2017
وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتااور دِل سے سچ بولتا ہے۔
وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا
اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا
اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔
ہفتہ، 19 اگست، 2017
چُنانچہ ہر ایک گھر کا کوئی نہ کوئی بنانے والا ہوتا ہے مگر جِس نے سب چِیزیں بنائِیں وہ خُدا ہے۔جمعہ، 18 اگست، 2017
اور تُم میرے لِئے پاک بنے رہنا کیونکہ مَیں جو خُداوند ہُوں پاک ہُوں اور مَیں نے تُم کو اَور قَوموں سے الگ کِیا ہے تاکہ تُم میرے ہی رہو۔جمعرات، 17 اگست، 2017
اور مَیں آزادی سے چلُوں گاکیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں۔
بدھ، 16 اگست، 2017
کیونکہ مُجھ کو یقِین ہے کہ خُدا کی جو مُحبّت ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔ نہ فرِشتے نہ حُکُومتیں۔ نہ حال کی نہ اِستِقبال کی چِیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اَور مخلُوق۔منگل، 15 اگست، 2017
اور جب ہم جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے تو یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا ہے۔پیر، 14 اگست، 2017
خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھےکِس کی دہشت؟
خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس
کی ہَیبت؟
اتوار، 13 اگست، 2017
کیونکہ اگر نِیّت ہو تو خَیرات اُس کے مُوافِق مقبُول ہو گی جو آدمی کے پاس ہے نہ اُس کے مُوافِق جو اُس کے پاس نہیں۔ہفتہ، 12 اگست، 2017
اور اپنے آپ کو آزاد جانو مگر اِس آزادی کو بدی کا پردہ نہ بناؤ بلکہ اپنے آپ کو خُدا کے بندے جانو۔جمعہ، 11 اگست، 2017
لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔
وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا
رکھتے ہیں۔
بدھ، 9 اگست، 2017
مگر اب گُناہ سے آزاد اور خُدا کے غُلام ہو کر تُم کو اپنا پَھل مِلا جِس سے پاکِیزگی حاصِل ہوتی ہے اور اِس کا انجام ہمیشہ کی زِندگی ہے۔منگل، 8 اگست، 2017
وہ تُجھے اپنے پروں سے چِھپا لے گااور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔
اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔
پیر، 7 اگست، 2017
پِھر مَیں نے آسمان اور زمِین اور زمِین کے نِیچے کی اور سمُندر کی سب مخلُوقات کو یعنی سب چِیزوں کو جو اُن میں ہیں یہ کہتے سُنا کہجو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کی اور بَرّہ کی
حَمد اور عِزّت اور تمجِید اور سَلطنت ابدُالآباد رہے۔
اتوار، 6 اگست، 2017
کیونکہ خُدا کا وہ فضل ظاہِر ہُؤا ہے جو سب آدمِیوں کی نجات کا باعِث ہے۔ اور ہمیں تربِیّت دیتا ہے تاکہ بے دینی اور دُنیَوی خواہِشوں کا اِنکار کر کے اِس مَوجُودہ جہان میں پرہیزگاری اور راست بازی اور دِین داری کے ساتھ زِندگی گُذاریں۔ہفتہ، 5 اگست، 2017
میری نجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف سے ہے۔خُدا ہی میری قُوّت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔
جمعہ، 4 اگست، 2017
مَیں تُمہیں اِطمِینان دِئے جاتا ہُوں۔ اپنا اِطمِینان تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے مَیں تُمہیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تُمہارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔جمعرات، 3 اگست، 2017
اِس کے بعد نہ کبھی اُن کو بُھوک لگے گی نہ پِیاس اور نہ کبھی اُن کو دُھوپ ستائے گی نہ گرمی۔ کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔بدھ، 2 اگست، 2017
اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔
منگل، 1 اگست، 2017
جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔متعلقہ موضوعات
پیار
مُحبّت صابِر ہے اور...
امید
کیونکہ مَیں تُمہارے حق...
ایمان
اِس لِئے مَیں تُم...
خاندان
اور یہ باتیں جِن...
عبادت
اَے خُداوند! تُو میرا...
دعا
ہر وقت خُوش رہو۔...
دن کی بائبل کی آیت
لیکن عدالت کو پانی کی مانِند اور صداقت کو بڑی نہر کی مانِند جاری رکھ۔بے ترتیب بائبل آیت
مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گا تُجھے بتاؤُں گا۔مَیں تُجھے صلاح دُوں گا۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔اگلی آیت!